The Dawn News - Health

ملک بھر میں کورونا بوسٹر شاٹس لگانے کے سینٹرز قائم
بیرون ممالک سفر کرنے والے افراد کو کورونا کے بوسٹر شاٹس لگانے کے لیے ملک بھر میں سینٹرز قائم کردیے گئے۔

وفاقی وزارت صحت کے مطابق پاکستان بھر میں مجموعی طور پر 21 بوسٹر سینٹرز قائم کیے گئے ہیں، جہاں سے لوگ اضافی ڈوز لگوا سکتے ہیں۔

حکومت کی جانب سے جاری فہرست کے مطابق ملک کے سب سے بڑے صوبے پنجاب میں 6، سندھ میں 5، خیبرپختونخوا (کے پی) میں 4، بلوچستان میں ایک، گلگت بلتستان میں 2، آزاد کشمیر میں 2 اور اسلام آباد میں ایک بوسٹر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

حکومت کی جانب سے واضح کیا گیا کہ بوسٹر شاٹس لگوانے والے شخص کو ایک ڈوز کے 1270 روپے ادا کرنے ہوں گے اور ڈوز کی قیمت کو کسی بھی نیشنل بینک آف پاکستان (این بی پی) کی برانچ میں آن لائن جمع کروایا جا سکے گا۔

یہ بھی پڑھیں: بیرون ممالک جانے والوں کیلئے کورونا ویکسین کی بوسٹر خوراک کی قیمت مقرر

پنجاب میں دارالحکومت لاہور میں دو جب کہ فیصل آباد، راولپنڈی، سیالکوٹ اور ملتان میں ایک ایک بوسٹر سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

اسی طرح سندھ کے دارالحکومت کراچی میں تین جب کہ حیدرآباد اور سکھر میں ایک ایک سینٹر بنایا گیا ہے۔

کے پی میں پشاور، سوات، ایبٹ آباد، ڈیرہ اسمٰعیل (ڈی آئی) خان میں بالترتیب ایک ایک سینٹر جب کہ بلوچستان میں صرف دارالحکومت کوئٹہ میں ایک سینٹر قائم کیا گیا ہے۔

آزاد کشمیر کے مظفر آباد اور میرپور جب کہ گلگت بلتستان کے اسکردو اور گلگت میں سینٹر کھولا گیا ہے جب کہ ایک سینٹر وفاقی دارالحکومت اسلام آباد میں بھی بنایا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: بِلا تحقیق بوسٹر شاٹس کی اجازت دینے پر ماہرین صحت کو تحفظات

حکومت نے بوسٹر شاٹس صرف ان افراد کو لگوانے کی تجویز دی ہے جو بیرون ممالک کا سفر کریں گے، کیوں کہ کئی ممالک نے داخلے کے لیے کورونا کی چینی ویکسین لگوانے والوں کے لیے اضافی خوراک کی شرط عائد کر رکھی ہے۔

چند روز قبل سعودی عرب نے بھی منظور شدہ ویکسینز کے بوسٹر ڈوز کے ساتھ چین کی کووِڈ 19 ویکسینز سائنوفارم یا سائنوویک لگوانے کی منظوری دے دی تھی۔

سعودی عرب میں پہلے ہی چار ویکسین فائزر، ایسٹرازینیکا، موڈرنا یا جانسن اینڈ جانسن کو لگوانے کی منظوری دی گئی تھی۔

سعودی وزارت صحت نے کہا کہ جنہوں نے اپنی ویکسی نیشن سائنوفارم یا سائنوویک کے ساتھ مکمل کی ہے انہیں سعودی عرب میں داخلے کی اجازت ہوگی بشرطیکہ انہوں نے ریاض سے منظورہ شدہ ویکسین کا بوسٹر ڈوز لگوایا ہو۔

دوسری جانب ماہرین صحت نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ کورونا وائرس ویکسین کا مرکب انسانوں کے لیے محفوظ ہونے سے متعلق کوئی تحقیق موجود نہیں ہے اس لیے بوسٹر شاٹس نقصان دہ ہوسکتے ہیں۔