The Dawn News - Life & Style

اپنے نہیں مہدی حسن، غلام علی و فریدہ خانم کے گانے سنتی ہوں، آشا بھوسلے
برصغیر کے لوگوں میں مقبول درجنوں گیت گانے والی بھارتی گلوکارہ 88 سالہ آشا بھوسلے نے انکشاف کیا ہے کہ انہوں نے خود اپنے گانے کبھی نہیں سنے۔

زندگی کے 89 ویں سال میں داخل ہونے والی گلوکارہ نے ٹائمز آف انڈیا کو دیے گئے خصوصی انٹرویو میں حالیہ دور کی موسیقی اور گانوں پر بھی تعجب کا اظہار کیا اور کہا کہ اب گانوں کا دور ختم ہوچکا۔

آشا بھوسلے نے بتایا کہ جدید دور میں ٹی وی چینلز کمائی کرنے کی غرض سے گلوکاروں سے بھی اداکاری اور ڈانس کرواتے ہیں۔

انہوں نے جدید موسیقی اور گانوں پر تعجب کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ ایک گلوکار کا کام صرف گنگنانا ہے، رقص کرنا، چھوٹے کپڑے پہن کر پرفارمنس کرنا اداکاروں کا کام ہے۔

آشا بھوسلے نے بتایا کہ وہ نئے دور کے گانے نہیں سنتیں اور نہ ہی انہوں کبھی خصوصی اہتمام کے ساتھ اپنے گانے سنے ہیں۔

آشا بھوسلے معروف گلوکارہ لتا منگیشکر کی بہن ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

درجنوں یادگار گیت گانے والی گلوکارہ نے بتایا کہ ماضی میں مرد و خاتون گلوکار ایک ساتھ آمنے سامنے کھڑے ہوکر گاتے تھے، آج کل ٹیکنالوجی کی مدد سے گلوکار ایک ایک لائن گاتے ہیں اور اسے ایڈٹ کردیا جاتا ہے۔

انہوں نے پرانے گانوں کے ریمکس بنانے کے معاملے پر بھی بات کی اور کہا ابتدائی طور پر انہیں یہ سب بہت ہی غلط لگا تھا اور انہوں نے سینئر لوگوں سے اس کی شکایات بھی کیں لیکن اب وہ ان چیزوں کی عادی ہوگئی ہیں۔

شوبز کی دنیا میں اقربا پروری یا پھر کام کے بدلے دوسرے مطالبات کے حوالے سے پوچھے گئے سوال کہ جواب میں انہوں نے بتایا کہ ماضی میں کئی بڑے ہیروز، ہیروئنز اور گلوکار ایسے تھے جن کا انڈسٹری میں کوئی بھی جاننے والا نہیں تھا۔

یہ بھی پڑھیں: گلوکارہ آشا بھوسلے 81 برس کی ہوگئیں

آشا بھوسلے کے مطابق جس شخص میں ٹیلنٹ ہوگا وہ تمام مشکلات سے نبرد آزما ہونے کے بعد بالآخر اپنا مقام حاصل کرے گا۔

انہوں نے واضح طور پر اس بات سے انکار نہیں کیا کہ انڈسٹری میں اقربا پروری موجود نہیں ہے اور نہ ہی انہوں نے کاسٹنگ کاؤچ کے حوالے سے بات کی۔

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ ان کی آواز ’مدھو بالا اور ریکھا‘ پر جچتی تھی، انہیں ایسا لگتا تھا کہ ان کی آواز جیسے دونوں اداکاراؤں کی اپنی آواز ہو۔

آشا بھوسلے کا کہنا تھا کہ ماضی میں جب بھی وہ کسی ہیروئن کے لیے گانا گاتی تھیں، وہ مذکورہ ہیروئن سے ملتیں تھیں، ان کے بات کرنے کے انداز سمیت ان کی عادتوں کو دیکھ کر ان جیسی آواز میں گلوکاری کرنے کی کوشش کرتی تھیں۔

گلوکارہ کے مطابق ان کی آواز ریکھا اور مدھوبالا پر جچتی تھی—فائل فوٹو: فیس بک

ایک سوال کے جواب میں انہوں نے بتایا کہ وہ جب بھی گانے سنتی ہیں تو بھارت کے جگجیت سنگھ، پاکستان کے مہدی حسن، غلام علی اور فریدہ خانم جیسے گلوکاروں کی گیت سنتی ہیں۔

انہوں نے کشور کمار اور محمد رفیع جیسے گلوکاروں کو اپنا بہترین ساتھی قرار دیا اور بتایا کہ وہ اپنے زمانے میں موسیقاروں اور نغمہ نگاروں کو گانے کے بہترین بول لکھنے کے حوالے سے تجاویز بھی دیتے تھے۔

آشا بھوسلے نے دعویٰ کیا کہ انہوں نے متعدد کامیاب بھارتی گلوکاروں کو انڈسٹری میں چانس دلوایا اور وہ آج بہت بڑا نام ہیں مگر انہوں نے کسی کا نام نہیں لیا۔

لیجنڈری گلوکارہ نے بتایا کہ وہ کسی بھی گلوکار یا گلوکارہ کا نام نہیں لیں گی، کیوں کہ اس سے انہیں برا لگ سکتا ہے۔

مزید پڑھیں: آشا بھوسلے کو صدمہ

آشا بھوسلے 8 ستمبر 1933 کو متحدہ ہندوستان کی نوابی ریاست سانگلی میں پیدا ہوئیں جو اس وقت ریاست مہاراشٹر کا حصہ ہے۔

انہوں نے کریئر کا آغاز صرف 10 سال کی عمر میں مراٹھی فلم 'ماجھا بال' میں 'چلا چلا نوَ بلا' کے بولوں پر مبنی گانے سے کیا۔

بیس سے زائد ہندوستانی و غیر ملکی زبانوں میں 12 ہزار سے زائد گانے ریکارڈ کرنے والی آشا بھوسلے نے کم و بیش ایک ہزار فلموں کے لیے پلے بیک سنگر کی حیثیت سے بھی اپنی آواز کا جادو جگایا۔

گلوکارہ کے مطابق اب گانوں کا دور ختم ہوگیا، اب فلموں میں سپنوں میں گانے دکھائے جاتے ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

انہوں نے تقریباً بھارت کے تمام بڑے گلوکاروں کے ساتھ گانے گئے ہیں اور درجنوں ایوارڈز حاصل کر رکھے ہیں، ان کی بہن لتا منگیشکر بھی برصغیر کی مایہ ناز گلوکارہ ہیں۔

آشا بھوسلے نے دو شادیاں کیں، انہوں نے پہلی شادی 1949میں گنپت راؤ بھوسلے سے کی جو  1960 میں چل بسے تھے، جس کے بعد گلوکارہ نے 1980 میں دوسری شادی معروف موسیقار راہول دیو (آر ڈی) برمن سے کی، گلوکارہ کو تین بچے ہیں، جن میں سے ان کا ایک بیٹا 2015 میں کینسر کے باعث چل بسا تھا جب کہ ایک بیٹی نے خودکشی کرلی تھی۔

گلوکارہ نے 1980 میں آر ڈی برمن سے شادی کی—فائل فوٹو: ٹوئٹر