The Dawn News - Tech

واٹس ایپ کا 2021 کا اہم ترین فیچر اب آپ استعمال کرسکتے ہیں
صارفین کئی برسوں سے جس فیچر کا بے صبری سے انتظار کررہے تھے اب وہ اسے استعمال کرسکتے ہیں۔

جی ہاں واٹس ایپ میں 2021 کا سب سے بڑا فیچر یعنی بیک وقت متعدد ڈیوائسز میں اس سروس کا استعمال اب متعدد صارفین کے لیے کچھ شرائط کے ساتھ ممکن ہے۔

ویسے تو یہ فیچر جولائی میں محدود صارفین کے لیے بیٹا ورژن میں پیش کیا گیا تھا مگر اب کمپنی کی خواہش ہے کہ عام صارفین بھی اس فیچر کی آزمائش کریں۔

واٹس ایپ کی اپ ڈیٹ پر نظر رکھنے والی سائٹ WABetaInfo کے مطابق میسجنگ ایپ میں ایک اپ ڈیٹ کی گئی ہے جس کے ذریعے ملٹی ڈیوائس فیچر کو توسیع دی گئی ہے۔

اس توسیع کے بعد عام صارفین کے لیے کئی ڈیوائسز میں واٹس ایپ استعمال کرنا ممکن ہوگیا ہے۔

ملٹی ڈیوائس فیچر سے صارفین پرائمری ڈیوائس (اسمارٹ فون) سے ہٹ کر 4 ڈیوائسز سے اپنے اکاؤنٹ کو لنک کرسکتے ہیں، تاہم اس فیچر میں فی الحال صرف نان فون ڈیوائسز کو ہی ایڈ کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ واٹس میں نئی اپ ڈیٹ کے ذریعے عام صارفین کے لیے ممکن ہوگیا ہے کہ وہ ملٹی ڈیوائس فیچر کو استعمال کرسکیں گے، جس کا مقصد اس فیچر کو باقاعدہ متعارف کرانے سے قبل اس کی جانچ کرنا ہے۔

اسے استعمال کرنے کے لیے واٹس ایپ کو اوپن کرکے تھری ڈاٹ مینیو پر کلک کریں اور لنکڈ ڈیوائسز کے آپشن پر چلے جائیں۔

وہاں ملٹی ڈیوائس بیٹا کا آپشن ہوگا اس پر کلک کرنے پر مختلف ہدایات ہوں گی اور بتایا جائے گا کہ بیٹا فیچر کو استعمال کرنے کی شرائط کیا ہے۔

اگر ان سے مطمئن ہوں تو نیچے جوائن بیٹا پر کلک کرکے اس فیچر کے ذریعے ڈیوائسز میں فون کنکٹ کیے بغیر واٹس ایپ استعمال کرسکتے ہیں۔

ہر ڈیوائس سے صارف واٹس ایپ اکاؤنٹ کو آزادانہ استعمال کرسکیں گے جبکہ اینڈ ٹو اینڈ انکرپشن کا فیچر بھی برقرار رہے گا۔

کچھ عرصے پہلے کی رپورٹ کے مطابق صارفین اپنے واٹس ایپ اکاؤنٹ سے بیک وقت 4 ڈیوائسز کو لنک کرسکیں گے، مگر یہ ڈیوائسز واٹس ایپ ویب، واٹس ایپ ڈیسک ٹاپ اور فیس بک پورٹل تک محدود ہوں گی۔

تاہم اس فیچر کی کچھ حدود ہوں گی اور بیٹا ٹیسٹرز ان افراد کو میسجز نہیں بھیج سکیں گے جو اپنے فون میں پرانے واٹس ایپ ورژن استعمال کررہے ہوں گے۔

متعدد ڈیوائسز کی سپورٹ کے فیچر کے بارے میں سب سے پہلے جولائی 2019 میں خبر سامنے آئی تھی اور WABetainfo نے اس وقت بتایا تھا کہ واٹس ایپ کی جانب سے ایک نئے پلیٹ فارم (یونیورسل ونڈوز پلیٹ فارم)کی تشکیل پر کام کیا جارہا ہے جو ایک اکاﺅنٹ کو بیک وقت کئی ڈیوائسز پر لاگ ان ہونے میں مدد دے گا۔

بعدازاں جو رپورٹس سامنے آئی تھیں ان کے مطابق ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے دوران مین ڈیوائس کو واٹس ایپ ویب کی طرح متحرک انٹرنیٹ کنکشن کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔