The Dawn News - Pakistan - Punjab

نواز شریف کے نام پر جعلی ویکسینیشن، ایف آئی اے کو تحقیقات کا حکم
مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسینیشن سے متعلق خبروں کے بعد حکومت پنجاب کے محکمہ صحت نے تحقیقات اور قانونی کارروائی کے لیے وفاقی تحقیقاتی ادارے (ایف آئی اے) سائبر کرائم سے رجوع کرلیا۔

محکمہ صحت کی جانب سے جاری مراسلے میں ایف آئی اے سائبر کرائم کے ڈپٹی ڈائریکٹر کو مخاطب کرکے کہا گیا کہ وہ محمد نواز شریف کے نام پر کورونا ویکسین کی جعلی انٹری کرنے والے کے خلاف تحقیقات کریں۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کے طبی معائنے کا لندن میں دوبارہ آغاز

مراسلے میں جیو نیوز، اے آر وائی نیوز، دنیا نیوز، سٹی 24، جی این این نیوز اور لاہور نیوز کی رپورٹس کا حوالہ دیا گیا کہ مذکورہ اور دیگر چینلز پر نواز شریف کے نام پر جعلی کورونا ویکسین لگائے جانے سے متعلق خبریں نشر ہوئی ہیں۔

محکمہ صحت نے ایف آئی اے کو بتایا کہ سابق وزیر اعظم کے نام پر کورونا ویکسین کی جعلی انٹری گورنمٹ کوٹ خواجہ سعید ہسپتال سے ہوئی ہے۔

مراسلے کا عکس

علاوہ ازیں مراسلے میں فراہم کردہ معلومات کے مطابق ویکسین لگانے والے کا نام نوید الطاف بتایا گیا جبکہ ویکسین 22 ستمبر کو شام 4 بج کر 04 منٹ پر لگائی تھی۔

دوسری جانب مسلم لیگ (ن) کے نائب صدر مریم نواز نے واقعے کو مضحیکہ خیز قرار دے کر تشویش کا اظہار کیا تھا۔

انہوں نے اسلام آباد ہائی کورٹ میں ایون فیلڈ ریفرنس میں سماعت کے بعد احاطہ عدالت کے باہر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہا تھا کہ عدالت آتے ہوئے یہ مضخکہ خیز خبر سنی کہ نواز شریف کا کورونا ویکسین کا سرٹیفکیٹ جاری کردیا گیا۔

مزید پڑھیں: نواز شریف کی زندگی اور صحت پر کوئی سمجھوتہ نہیں ہو سکتا، مسلم لیگ(ن)

انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت کی طرح ویکسین کا ریکارڈ کا نظام بھی جعلی ہے اور مجھے تشویش ہے کہ عالمی برداری کا ردعمل آسکتا ہے۔

خیال رہے کہ مسلم لیگ (ن) کے قائد نواز شریف گزشتہ سال دسمبر میں 4 ہفتوں کی ضمانت ملنے پر علاج کے لیے لندن گئے تھے اور تاحال وہیں مقیم ہیں۔

ان کے خلاف عدالت میں کئی مقدمات زیر سماعت ہیں جن میں سے ایک میں ان کے ناقابل ضمانت وارنٹ جاری کیے گئے جو لندن ہائی کمیشن کو موصول ہوچکے ہیں۔