The Dawn News - Life & Style

طالبان کے کنٹرول کے بعد افغان گلوکار و اداکار سبزیاں و پھل بیچنے پر مجبور
افغانستان میں دو دہائیوں بعد طالبان کی جانب سے دوبارہ کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد وہاں کی شوبز انڈسٹری تقریبا ختم ہوچکی ہے اور اب وہاں اداکار، موسیقار، گلوکار اور فنون لطیفہ سے وابستہ شخصیات گزر بسر کے لیے پھل و سبزیاں بیچنے پر مجبور ہیں۔

افغانستان میں طالبان نے رواں برس 15 اگست کو اقتدار کا مکمل کنٹرول حاصل کرلیا تھا، جس کے بعد ستمبر کے آغاز میں طالبان نے عبوری حکومت کا اعلان بھی کیا تھا۔

طالبان کے دوبارہ اقتدار میں آنے کے بعد اب اگرچہ افغانستان میں زندگی معمول کی طرف آنے لگی ہے لیکن وہاں سے موصول ہونے والی اطلاعات کے مطابق وہاں شوبز سرگرمیوں کی اجازت نہیں ہے۔

ترک خبر رساں ادارے ’انادولو‘ کی ایک رپورٹ کے مطابق طالبان کے دوبارہ کنٹرول سنبھالے جانے کے بعد افغانستان میں شوبز سرگرمیاں تقریباً ختم ہو چکی ہیں اور وہاں کے گلوکار و اداکار سبزیاں، پھل، گوشت اور دودھ بیچ کر گزر بسر کر رہے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق متعدد موسیقاروں، آرٹسٹ، فنکاروں اور اداکاروں نے موٹر سائیکل کی مرمت سمیت دیگر مکینک کی دکانیں کھول لی ہیں جب کہ بعض شوبز شخصیات نے برگر اور روایتی افغان کھانوں کے لیے ہوٹلز کھول لے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: افغان آرٹسٹ، موسیقار اہل خانہ کے ہمراہ پشاور پہنچ گئے

دارالحکومت کابل میں طالبان کے کنٹرول کے بعد موسیقی کو چھوڑ کر موٹر سائیکل مکینک کی دکان کھولنے والی شوبز شخصیات میں گلوکار عبدالقدیر بھی شامل ہیں۔

عبدالقدیر پہلے گلوکاری کرکے اپنا گزر بسر کرتے تھے مگر اب وہ کابل میں موٹر سائیکلوں کی مرمت کرکے زندگی گزارنے میں مصروف ہیں۔

ان کی طرح کئی دیگر اداکار، موسیقار اور فن کار بھی مختلف طرح کے کاروبار کرکے گزر بسر کر رہے ہیں۔

’انادولو‘ کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد موسیقی اور انٹرٹینمنٹ کی وجہ سے مشہور کابل کی سر چوک شور بازار اب روز مرہ کی اشیا فروخت کرنے والی دکانوں کے بازار میں تبدیل ہو چکا ہے۔

معروف افغان گلوکارہ آریانا سعید کینیڈا منتقل ہوگئیں—فوٹو: انسٹاگرام

مذکورہ بازار کے 200 میٹر رقبے پر موجود تمام دکانوں میں ماضی میں موسیقی کے آلات اور شوبز سے وابستہ دیگر چیزیں فروخت کی جاتی تھیں اور وہاں پر گلوکاروں اور موسیقاروں کی آمد و رفت رہتی ہے جب کہ بعض دکانوں سے ہر وقت موسیقی کی آوازیں بھی آتی رہتی تھیں۔

اب مذکورہ بازار کے تقریباً تمام دکانوں میں پھل، سبزی، گوشت اور دودھ سمیت دیگر اشیائے ضروریات کی دکانیں کھل چکی ہیں اور انہیں گلوکار، موسیقار اور اداکار چلا رہے ہیں۔

طالبان کے خوف کی وجہ سے پھل اور سبزی بیچنے پر مجبور شوبز شخصیات کے مطابق امریکی انخلا کے بعد بہت سارے گلوکار و اداکار پہلے ہی ملک چھوڑ چکے ہیں۔

مزید پڑھیں: طالبان کے ’ڈریس کوڈ‘ کے خلاف افغان خواتین کی ’میرے لباس کو نہ چھوؤ‘ مہم

انہوں نے بتایا کہ جب شوبز شخصیات کے پاس بیرون ملک منتقل ہونے کے وسائل نہیں تھے، وہ افغانستان میں ان کی شوبز چھوڑ کر ضروری اشیا فروخت کرکے گزر بسر کر رہے ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ طالبان کے قبضے کے بعد کئی گلوکار و اداکار، یورپ اور امریکا سمیت دیگر ممالک منتقل ہوگئے، کیوں کہ انہوں نے پہلے ہی دوہری شہریت لے رکھی تھی اور انہیں اندازہ تھا کہ افغانستان میں کیا ہونے والا ہے۔

رپورٹ کے مطابق طالبان کے کنٹرول کے بعد کم از کم 6 افغان لوک گلوکار اہل خانہ کے ہمراہ پڑوسی ملک پاکستان منتقل ہو چکے ہیں۔

حال ہی میں معروف افغان گلوکارہ آریانا سعید بھی کینیڈا منتقل ہوگئیں، جنہوں نے وہیں کے شہری سے منگنی کر رکھی ہے۔

حال ہی میں افغان سوشل میڈیا پر طالبان ارکان کی افغانستان کی لوک ڈانس ’اتن‘ (Attan) کی ویڈیوز وائرل ہوئی تھیں، جس کے بعد خیال کیا جا رہا ہے کہ شاید طالبان روایتی رقص اور اس پر لوک گانوں کی اجازت دے دیں لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔