The Dawn News - Sport

ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء میں پاکستان کی کارکردگی کیسی رہی؟
آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء کا انعقاد 8 مارچ سے 3 اپریل کے درمیان بھارت میں ہوا۔ اس میگا ایونٹ میں کُل 16 ٹیموں نے شرکت کی۔

اگر ماضی میں ہونے والے تمام ورلڈ کپ کی کارکردگی کو مدِنظر رکھیں تو 2016ء کا میگا ایونٹ قومی ٹیم کے لیے کسی بھیانک خواب سے کم نہیں رہا۔ تو آئیے گزشتہ ٹی20 ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی پر ایک نظر ڈالتے ہیں۔

پہلا میچ

اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم  نے اپنا پہلا میچ بنگلا دیش کے خلاف کھیلا۔ اس میچ میں پاکستان  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے احمد شہزاد اور محمد حفیظ کی نصف سنچریوں کی بدولت 5 وکٹوں کے نقصان پر 201 رنز اسکور کیے۔

ہدف کے تعاقب میں بنگلادیش کی ٹیم 20 اوورز میں 6 وکٹوں کے نقصان پر 146 رنز ہی بنا سکی۔ پاکستان کی جانب سے محمد عامر اور شاہد آفریدی نے 2، 2 وکٹیں حاصل کیں۔ پاکستان  نے اس ٹورنامنٹ کا آغاز تو فتح کے ساتھ کیا لیکن یہ اس ٹورنامنٹ میں پاکستان کی آخری فتح بھی تھی۔

دوسرا میچ

پاکستان  نے اپنا دوسرا میچ روایتی حریف بھارت کے خلاف کھیلا۔ پاکستانی شائقین کو امید تھی کہ اس بار قومی ٹیم انڈیا کو ورلڈ کپ میں شکست دے گی، مگر بدقسمتی سے اس بار بھی ایسا نہیں ہوسکا

اس میچ میں بھارت  نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا۔ پاکستانی ٹیم  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 18 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر صرف 118 رنز اسکور کیے۔ جواب میں بھارت  نے 15.5 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر ہدف حاصل کرلیا۔

تیسرا میچ

اس ورلڈ کپ میں پاکستان  نے تیسرا میچ نیوزی لینڈ کے خلاف کھیلا۔ نیوزی لینڈ نے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 5 وکٹوں کے نقصان پر 180 رنز بنائے۔ پاکستان کی جانب سے محمد سمیع اور شاہد آفریدی نے 2، 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

ہدف کے تعاقب میں پاکستانی ٹیم 5 وکٹوں کے نقصان پر 158 رنز ہی بنا سکی اور اسے ٹورنامنٹ میں مسلسل دوسری شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

چوتھا میچ

آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2016ء میں قومی ٹیم  نے اپنا چوتھا میچ آسٹریلیا کے ساتھ کھیلا۔ اس میچ میں آسٹریلیا  نے پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے مقررہ 20 اوورز میں 4 وکٹوں کے نقصان پر 193 رنز اسکور کیے۔

جواب میں پاکستانی ٹیم کے مڈل آرڈر  نے تو ٹیم کو سہارا دیا لیکن بعد میں آنے والے کھلاڑی اس تسلسل کو برقرار نہ رکھ سکے اور پاکستانی ٹیم 20 اوورز میں 8 وکٹوں کے نقصان پر 172 رنز ہی بنا سکی۔ یوں اس شکست کے ساتھ 2016ء کے ٹی20 ورلڈ کپ میں پاکستان کا سفر اختتام پذیر ہوگیا۔