The Dawn News - Life & Style

جیکی شروف اور بیٹے ٹائیگر شروف کا نام بھی پینڈورا پیپرز میں شامل
دنیا بھر میں تہلکہ مچانے والے ’پینڈورا پیپرز‘ میں شامل 300 بھارتی افراد میں معروف بولی وڈ اداکار جیکی شروف، ان کا بیٹا ٹائیگر شروف اور بیٹی کرشنا شروف کے نام بھی شامل ہیں۔

کنسورشیم آف انویسٹیگیٹو جرنلسٹس (آئی سی آئی جے) نے پینڈورا پیپرز کے نام سے مالیاتی تحقیقاتی اسکینڈلز کی رپورٹس 3 اکتوبر کو شائع کی تھی، جس میں 90 ممالک اور علاقوں سے 330 سیاست دانوں سمیت کئی اداکاروں، کاروباری حضرات، اسپورٹس شخصیات کے علاوہ بیورو کریٹس، ججز اور فوجیوں کے نام بھی شامل ہیں۔

مذکورہ تحقیق تقریبا دو سال تک جاری رہی اور اس میں میں 117 ممالک کے 150 میڈیا آؤٹ لیٹس کے 600 صحافیوں نے حصہ لیا تھا۔

اسی تحقیق سے معلوم ہوا تھا بیرون ممالک آف شور کمپنیاں بنا کر مالی فوائد حاصل کرنے والے افراد میں 300 بھارتی لوگ بھی شامل ہیں اور ان میں جیکی شروف کا نام بھی شامل ہے۔

انڈین ایکسپریس کے مطابق پینڈورا پیپرز سے معلوم ہوتا ہے کہ جیکی شروف نے اپنی ساس کی جانب سے نیوزی لینڈ میں بنائی گئی میڈیا کمپنی سے مالی فائدہ حاصل کیا۔

رپورٹ کے مطابق جیکی شروف کی اہلیہ عائشہ شروف کی والدہ نے 2005 میں برطانیہ کی ورجن آئی لینڈ کمپنی میں میڈیا کمپنی رجسٹرڈ کروائی جو نیوزی لینڈ میں تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پینڈورا پیپرز میں شامل 300 بھارتیوں میں سچن ٹنڈولکر اور انیل امبانی بھی شامل

مذکورہ کمپنی سے براہ راست اور زیادہ مالی فائدہ حاصل کرنے والے افراد مین جیکی شروف کا نام نمایاں تھا جب کہ کمپنی سے فائدہ اٹھانے والے افراد میں اداکار کا بیٹا اور بیٹی بھی شامل تھے۔

اسی حوالے سے ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ جیکی شروف کی ساس کی جانب سے رجسٹرڈ کروائی گئی کمپنی 8 سال بعد 2013 میں ختم ہوگئی۔

مذکورہ کمپنی کے ریکارڈ سے معلوم ہوتا ہے کہ جیکی شروف، اس کے بیٹے بولی وڈ اداکار ٹائیگر شروف اور اس کی بہن کرشنا شروف نے براہ راست مالی فائدہ اٹھایا۔

جیکی شروف نے بیٹے اور بیٹی کے ہمراہ نیوزی لینڈ میں بنائی گئی کمپنی سے مالی فائدہ اٹھانے کے لیے یورپی ملک سوئٹزرلینڈ میں بینک اکاؤنٹ کھلوا رکھا تھا، جس کے ذریعے انہیں پیسے ملتے رہے۔

پینڈورا پیپرز میں اپنا نام آنے پر تاحال جیکی شروف یا ٹائیگر شروف نے کوئی وضاحت جاری نہیں کی ہے جب کہ بھارت میں ان سمیت سچن ٹنڈولکر اور انیل امبانی جیسی شخصیات پر اسکینڈل میں نام آنے پر تنقید کی بھی جا رہی ہے۔

پینڈورا پیپرز میں اگرچہ جیکی شروف کے علاوہ بعض یورپی و امریکی شوبز شخصیات سمیت دیگر ممالک کی فلم و ڈراما انڈسٹریز کی شخصیات کے نام بھی سامنے آئے ہیں، تاہم تاحال کسی پاکستانی شوبز شخصیت کا نام سامنے نہیں آیا۔

بھارت کے صنعت کار انیل امبانی اور سابق کرکٹر سچن ٹنڈولکر کے نام بھی پینڈورا پیپرز میں شامل ہیں—فائل فوٹو:اے ایف پی:رائٹرز