The Dawn News - Life & Style

آریان خان کی درخواستِ ضمانت پر سماعت نہ ہوسکی
منشیات استعمال کرنے اور رکھنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان اور فیشن ڈیزائنر گوری خان کے بیٹے آریان خان کی جانب سے دائر کردہ درخواستِ ضمانت پر آج 11 اکتوبر کو سماعت نہ ہوسکی۔

آریان خان 3 اکتوبر سے گرفتار ہیں اور انہیں 7 اکتوبر کو میٹروپولیٹین عدالت نے ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا، جس کے بعد ان کے وکلا نے سیشن کورٹ میں ضمانت کی درخواست دائر کی تھی۔

ان کی درخواست پر 11 اکتوبر کو سماعت کا امکان تھا لیکن اب ان کی درخواست پر 13 اکتوبر کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔

’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق آریان خان کے وکلا نے 9 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس کے لیے آج وہ عدالت میں بھی پیش ہوئے مگر ان کی درخوست پر سماعت نہ ہوسکی۔

بعد ازاں آریان خان کے وکلا اور نارکوٹکس فورس کے وکلا نے تصدیق کی کہ ضمانت کی درخواست پر 13 اکتوبر کو سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کی ضمانت کیلئے درخواست دائر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر 13 اکتوبر کو آریان خان سمیت ان کے ساتھ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا اور نوپور سریکا سمیت مجموعی طور پر 4 افراد کی ضمانت کی درخواست پر سماعت ہوگی۔

وکلا نے بتایا کہ اگر عدالتی شیڈول کے مطابق چاروں افراد کی درخواست ضمانت کی سماعت ممکن نہ ہوسکی تو صرف آریان خان کی درخواست پر سماعت کی جائے گی۔

اسی حوالے سے ویب سائٹ ’دی اسکرول‘ نے بتایا کہ آریان خان کی درخواست پر 13 اکتوبر کی دو پہر کو ممبئی کی سیشن کورٹ میں سماعت ہوگی، جہاں ممکنہ طور پر نارکوٹکس فورس حکام ان کی ضمانت کی مخالفت کے لیے درخواست دائر کریں گے۔

سیشن کورٹ سے قبل میٹروپولیٹن کورٹ نے آریان خان کی ضمانت درخواست 7 اکتوبر کو مسترد کی تھی اور انہیں 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا تھا۔

آریان خان کو گرفتار ساتھیوں کے ہمراہ 8 اکتوبر کو ممبئی کے آرتھر جیل جب کہ ان کے ساتھ گرفتار دو خواتین منمن دھمیچا اور نوپور سریکا کو خواتین کے جیل بھیجا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: آریان خان کا منشیات استعمال کرنے کا اعتراف

دوسری جانب ’انڈیا ٹوڈے‘ نے 9 اکتوبر کو اپنی ایک رپورٹ میں نارکوٹکس فورس کی چارج شیٹ کے حوالے سے بتایا تھا کہ آریان خان نے انسداد منشیات فورس کی تفتیش کے دوران اعتراف کیا ہے کہ ان کے پاس 6 گرام منشیات تھی، جسے وہ کروز پارٹی میں استعمال کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3 اکتوبر کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

آریان خان اور ان کے ساتھیوں پر الزام ہے کہ مذکورہ سب لوگ کروز پارٹی میں منشیات استعمال کر رہے تھے، کروز شپ میں ان کے علاوہ بھی تقریبا ڈیڑھ ہزار لوگ موجود تھے۔

ادھر نارکوٹکس فورس نے شاہ رخ خان کے ڈرائیور کو بھی بیان ریکارڈ کروانے کے لیے 9 اکتوبر کو سمن جاری کیا تھا، انسداد منشیات فورس کو شبہ ہےکہ اداکار کے ذاتی ڈرائیور نے ان کے بیٹے کو کروز پارٹی میں منشیات پہنچائی تھی۔