The Dawn News - Tech

انسٹاگرام کا اپنی سروس کی بندش سے خود صارفین کو آگاہ کرنے کا فیصلہ
چند دن پہلے دنیا بھر کے لاکھوں انٹرنیٹ صارفین نے ٹوئٹر کا رخ کرکے فیس بک سروسز بشمول انسٹاگرام اور واٹس ایپ کے کام نہ کرنے کی شکایات کی تھیں۔

اب فیس بک سروسز میں آنے والی اس خرابی پر لاتعداد اسٹوریز اور لوگوں کی شکایات کو دیکھتے ہوئے سوشل میڈیا نیٹ ورک نے فیصلہ کیا ہے کہ وہ مستقبل میں وہ خود آپ کو اس طرح کے مسئلے سے آگاہ کرے گا۔

اسی مقصد کے لیے انسٹا گرام میں ایک فیچر کی آزمائش شروع ہوئی ہے جو آپ کو ایکٹیویٹی فیڈ پر تیکنیکی خامی یا سروس مسائل کی تفصیلات فراہم کرے گا۔

مگر اس سے بھی بڑھ کر کمپنی کی جانب سے یہ بھی آگاہ کیا جائے گا کہ کب یہ مسئلہ ٹھیک ہوگیا اور سب کچھ معمول پر آگیا ہے۔

انسٹا گرام نے اس حوالے سے بتایا کہ ہم ہر بار سروس کے متاثر ہونے پر آگاہ نہیں کریں گے مگر جب ہم دیکھیں گے کہ لوگ الجھن کے شکار ہیں اور جواب چاہتے ہیں تو ہم تعین کریں گے ہم کس طرح معاملات واضح کرنے میں ان کی مدد کرسکتے ہیں۔

اس فیچر کی آزمائش ابھی امریکا میں ہورہی ہے اور عالمی سطح پر اسے جلد توسیع دیئے جانے کا امکان ہے۔

فوٹو بشکریہ انسٹا گرام

سروس متاثر ہونے کے نوٹیفکیشن کے ساتھ ساتھ انسٹا گرام کی جانب سے اکاؤنٹ اسٹیٹس نامی ٹول بھی متعارف کرایا جا رہا ہے۔

یہ ٹول صارفین رپورٹ ہونے والی پوسٹس اور مواد سے آگاہ کرے گا، یعنی ایک طرح کا ہب ہوگا جو آپ کو بتائے گا کب آپ سوشل میڈیا نیٹ ورک کے اصولوں کی خلاف ورزی کررہے ہیں۔

اسی طرح یہ بھی بتایا جائے گا کہ آپ کے اکاؤنٹ پر پابندی کا خطرہ تو نہیں۔

یاد رہے کہ 4 اکتوبر کو چھ گھنٹے سے زائد وقت تک کروڑوں افراد فیس بک انسٹاگرام یا واٹس ایپ تک رسائی حاصل کرنے سے قاصر تھے جس نے سلیکن ویلی کی بڑی کمپنی کی ملکیت والے پلیٹ فارم پر دنیا کے انحصار کو واضح کیا۔

جس کے بعد ایک معذرت خواہانہ بلاگ پوسٹ میں فیس بک کے نائب صدر برائے انفرا اسٹرکچر سنتوش جنردھن نے کہا تھا کہ بندش کی وجہ ڈیٹا سینٹرز کے درمیان نیٹ ورک ٹریفک میں تعاون کرنے والے راؤٹرز کی کنفگریشن تبدیلیوں کی وجہ سے بندش کا سامنا کرنا پڑا۔

بعد ازاں 9 اکتوبر کی درمیانی شب کو سب سے پہلے فوٹو شیئرنگ ایپ انسٹاگرام کی سروس متاثر ہوئی جس کے کچھ دیر بعد صارفین کی جانب سے فیس بک اور میسنجر تک رسائی کی شکایات بھی سامنے آئیں۔