The Dawn News - Sport

شعیب کو کہا ہے کھیلنے کا فائدہ نہیں، پاکستان پھر سے ہار جائے گا، ہربھجن سنگھ
سابق بھارتی کرکٹر ہربھجن سنگھ نے ورلڈ ٹی ٹوئنٹی کرکٹ کپ شروع ہونے سے قبل ہی پاکستانی ٹیم پر طنز کرتے ہوئے کہا ہے کہ انہوں نے پاکستان کے سابق کھلاڑی شعیب اختر کو کہا ہے کہ پاک-بھارت میچ کا کوئی فائدہ نہیں، پاکستان پھر سے ہار جائے گا۔

ہربھجن سنگھ نے اسٹار اسپورٹس چینل کے ایک پروگرام میں مختصر بات کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نے سابق پاکستانی فاسٹ بالر شعیب اختر کو بتادیا ہے کہ اس مرتبہ بھی بھارت جیت جائے گا۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ انہوں نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں پاکستان اور بھارت کے میچ کھیلنے کا کوئی فائدہ نہیں ہے، دونوں ٹیمیں کھیلیں گی، پھر سے پاکستان ہار جائے گا۔

انہوں نے کہا کہ انہوں نے شعیب اختر کو کہا ہے کہ ایسے میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، اس لیے پاکستانی ٹیم ورلڈ کپ ہی بھارت کو دے دے۔

انہوں نے ٹی وی پروگرام میں شعیب اختر کو مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ ’بھارتی ٹیم تگڑی ہے، وہ پاکستانی ٹیم کو اڑا دے گی‘۔

ہربھجن سنگھ نے کہا کہ ایسے میچ کا کوئی فائدہ نہیں ہے، کھیلیں گے اور ہارنے پر پاکستانی افسردہ ہوجائیں گے، اس لیے اچھا ہے کہ ورلڈ کپ ہی بھارتی ٹیم کو دیا جائے۔

یہ بھی پڑھیں: بھارت کے خلاف جیت کر فاتحانہ آغاز کی کوشش کریں گے، بابراعظم

مذکورہ پروگرام میں ایک اشتہار بھی دکھایا گیا، جس میں متحدہ عرب امارات (یو اے ای) میں رہنے والے پاکستانی اور بھارتی شخص کو کرکٹ میچ پر بحث کرتے ہوئے دکھایا گیا ہے۔

مذکورہ اشتہار میں پاکستانی شخص بھارتی شہری کو کہتا ہے کہ اس مرتبہ ٹی ٹوئنٹی کپ میں پاکستانی کھلاڑیوں کی جانب سے لگائے گئے چھکوں سے دہلی میں شیشے ٹوٹیں گے۔

مذکورہ اشتہار میں بھارتی شخص پاکستانی شہری کو جواب دیتا ہے کہ ابھی تک پاکستان اور بھارت کا ٹی ٹوئنٹی کپ میں 5 مرتبہ آمنا سامنا ہوا ہے اور ہر مرتبہ بھارت جیتا ہے اور پاکستانی ٹی وی توڑنے کے علاوہ کچھ نہیں کر سکتے۔

خیال رہے کہ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کا آغاز 17 اکتوبر سے متحدہ عرب امارات میں ہوگا اور 24 اکتوبر کو پاکستان اور بھارت آمنے سامنے ہوں گے۔

روایتی حریف بھارت سے ہونے والے میچ کے حوالے سے 15 اکتوبر کو قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم نے کہا تھا کہ ورلڈ کپ میں تین سے زائد اسپنرز کو شامل کرکے روایتی حریف بھارت کے خلاف میچ جیت کر ٹی20 ورلڈ کپ کے فاتحانہ آغاز کی کوشش کریں گے۔