The Dawn News - Travel

ویکسینیشن مکمل کرانے والے غیرملکی شہری 8 نومبر سے امریکا جانے کے اہل قرار
امریکا نے 8 نومبر سے ویکسینیشن مکمل کرانے والے تمام غیر ملکی افراد کے لیے سفری پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے اعلان کیا گیا کہ ایسے غیر ملکی مسافروں کو اب امریکا آنے کی اجازت ہوگی جن کی کووڈ 19 ویکسینیشن مکمل ہوچکی ہوگی۔

اس سلسلے کا آغاز 8 نومبر سے یورپی یونین، برطانیہ اور دیگر ممالک سے تعلق رکھنے والے شہریوں سے ہوگا۔

وائٹ ہاؤس کی جانب سے ستمبر 2021 میں سفری پابندیوں کو اٹھانے کے لیے منصوبہ بندی کے بارے میں بتایا گیا تھا۔

مختلف ممالک کے شہریوں کو امریکا آنے سے کورونا کی وبا کے آغاز کے بعد سے سفری پابندیوں کا سامنا تھا۔

اب بائیڈن انتظامیہ نے اعلان کیا ہے کہ کووڈ 19 ویکسینز کا استعمال کرنے والے افراد کو ملک میں داخلے کی اجازت ہوگی۔

وائٹ ہاؤس کے اسسٹنٹ پریس سیکریٹری کیون مینوز نے تصدیق کی کہ 8 نومبر سے ویکسینیشن کرانے والے غیرملکی شہریوں کے لیے امریکی سرحدیں دوبارہ کھول دی جائیں گی، اس کا اطلاق زمینی اور ہوائی سفر دونوں پر ہوگا۔

ان افراد کو پرواز میں سوار ہونے سے قبل ویکسینیشن کا ثبوت فراہم کرنا ہوگا اور نیگیٹو کووڈ 19 ٹیسٹ بھی فراہم کرنا ہوگا۔

سینٹرز فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریونٹیشن (سی ڈی سی) کی جانب سے اکتوبر 2021 کے شروع میں بتایا جاچکا ہے کہ ان تمام غیرملکی مسافروں کو امریکا آنے کی اجازت ہوگی جو امریکی ریگولیٹرز یا عالمی ادارہ صحت کی جانب سے منظور کردہ کووڈ 19 ویکسینز کا استعمال کرچکے ہوں گے۔

یعنی اب چینی کمپنیوں جیسے سائنو ویک یا سائنو فارم کی تیار کردہ کووڈ 19 ویکسینیز استعمال کرنے والے افراد بھی امریکا جاسکیں گے۔

ان افراد کو امریکا پہنچنے پر قرنطینہ کی ضرورت بھی نہیں ہوگی۔

ابھی پالیسی کے حوالے سے یہ واضح نہیں کہ 18 سال سے کم عمر بچوں پر اس کا اطلاق ہوگا یا نہیں کیونکہ بیشتر ممالک میں بچوں کی ویکسینیشن ابھی شروع نہیں ہوئی۔

سی ڈی سی کی جانب سے اس حوالے سے تفصیلی پالیسی جلد جاری کی جائے گی۔