The Dawn News - Business

آئی ایم ایف نے قرض سے متعلق پاکستانی ڈیٹا کی توثیق کی ہے، شوکت ترین
واشنگٹن: وفاقی وزیر خزانہ شوکت ترین نے کہا ہے کہ امریکی دورے پر آئے پاکستانی ٹیم کے ارکان اگلے ہفتے تک وہیں مقیم رہیں گے، تاکہ عالمی مالیاتی ادارے (آئی ایم ایف) کے ساتھ قرض حاصل کرنے کے معاملات کو حل کر سکیں۔

پاکستانی سفارت خانے میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے شوکت ترین نے بتایا کہ سیکریٹری خزانہ، آئی ایم ایف سے مذاکرات کے لیے واشنگٹن میں ہی رہیں گے جبکہ وہ اور گورنر اسٹیٹ بینک نیویارک میں رہیں گے اور وہ مذاکرات میں آن لائن شرکت کریں گے۔

اس سے قبل آئی ایم ایف نے کہا تھا کہ قرضوں کے استحکام اور ملکی ترقی کے لیے وہ پاکستان کے ساتھ چھٹے مالیاتی پیکج پر کھل کر تعمیری بات چیت کرنے کو تیار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ایم ایف نے پاکستان کیلئے معطل شدہ قرض پروگرام بحال کردیا

عالمی مالیاتی ادارے نے جولائی 2019 میں اسلام آباد کے لیے اقتصادی اصلاحات پروگرام کی مد میں 6 ارب ڈالر کے ’ایکسیٹینڈڈ فنڈ فیسلٹی‘ (ای ایف ای) کے 39 ماہ کے پروگرام کی منظوری دی تھی۔

پریس کانفرنس کے دوران شوکت ترین نے بتایا کہ آئندہ چند روز میں عالمی مالیاتی ادارہ اور پاکستان ایک مشترکہ بیان جاری کریں گے، جس میں قرض حاصل کرنے کی سہولت کے آغاز کا اعلان کیا جائے گا۔

وفاقی وزیر خزانہ نے مزید بتایا کہ مشترکہ اعلان کے فوری بعد عالمی مالیاتی ادارہ ایک ارب ڈالر کے فنڈز جاری کرے گا۔

شوکت ترین نے یہ بھی بتایا کہ پاکستان نے آئی ایم ایف کے ساتھ بجلی، گیس اور ٹیکس کلیکشن کے کچھ اعداد و شمار شیئر کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: حکومت آئی ایم ایف کی شرائط مانے یا اگلے انتخابات کی تیاری کرے؟

وفاقی وزیر کے مطابق عالمی مالیاتی ادارے نے پاکستان کی جانب سے شیئر کردہ ڈیٹا کی توثیق کی ہے اور وہ اس کا دوبارہ بھی جائزہ لیں گے جب کہ پاکستان نے انہیں کہا ہے کہ وہ آئی ایم ایف کے جائزے کا خیر مقدم کرتے ہیں۔

شوکت ترین نے کہا کہ حکومت نے رواں سہ ماہی میں ٹیکس کی مد میں 175 ارب روپے اضافی وصول کیے ہیں اور مذکورہ ڈیٹا کو آئی ایم ایف کے ساتھ شیئر کیا گیا ہے۔

وفاقی وزیر نے بتایا کہ حالیہ دور کے دوران انہوں نے امریکی اور ترک وزرا سے بھی ملاقاتیں کی ہیں۔

پریس کانفرنس کے دوران وفاقی وزیر شوکت ترین کے ہمراہ اسٹیٹ بینک کے گورنر رضا باقر نے کرنٹ خسارے کے حوالے سے بھی بات کی۔

یہ خبر 16 اکتوبر 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔