The Dawn News - Life & Style

سیشن کورٹ نے بھی آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی
بھارتی شہر ممبئی کی سیشن کورٹ نے بھی منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی ضمانت کی درخواست مسترد کردی۔

سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت پر گزشتہ ہفتے 14 اکتوبر کو فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے 20 اکتوبر کی دوپہر کو سنایا گیا۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ کے مطابق سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل میں رہنے کا حکم دیا۔

آریان خان 7 اکتوبر سے 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور ان کا ریمانڈ 21 اکتوبر تک ختم ہوگا، جس کے بعد انہیں دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

خیال کیا جا رہا ہے کہ عدالتی ریمانڈ ختم ہونے پر انہیں ضمانت دی جا سکتی ہے لیکن اس حوالے سے کچھ بھی کہنا قبل از وقت ہے۔

سیشن کورٹ کی جانب سے بھی ضمانت درخواست مسترد کیے جانے کے بعد اب آریان خان کے وکلا ہائی کورٹ سے رجوع کر سکتے ہیں لیکن فوری طور پر یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ بولی وڈ اداکار کے بیٹے کے وکلا اعلیٰ عدالت سے کب تک رجوع کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو رہائی نہ مل سکی، 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے

سیشن کورٹ سے قبل میٹروپولیٹن عدالت نے بھی آریان خان کی ضمانت 7 اکتوبر کو مسترد کرتے ہوئے انہیں عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیجا تھا، جس کے بعد اب ان کا کیس سیشن کورٹ میں چل رہا ہے۔

آریان خان نے سیشن کورٹ میں 9 اکتوبر کو ضمانت کی درخواست دائر کی تھی، جس کے بعد 11 اکتوبر کو ان کی درخواست پر سماعت نہیں ہوسکی تھی اور 14 اکتوبر کو ہونے والی سماعت میں عدالت نے ان کی درخواست پر فیصلہ محفوظ کیا تھا، جسے 20 اکتوبر کو سنایا گیا۔

آریان خان کو نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت منشیات استعمال کرنے کے الزام میں 3 اکتوبر کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

آریان خان اس وقت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے آرتھر جیل میں ہیں جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل میں رکھا گیا ہے۔

آریان خان ممبئی کے آرتھر جیل میں ہیں—فائل فوٹو: فیس بک