The Dawn News - Life & Style

آریان خان کی ضمانت کیلئے ہائی کورٹ میں درخواست دائر
منشیات رکھنے اور اسے استعمال کرنے کے الزام میں گرفتار بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے کی ضمانت کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کردی گئی۔

اس سے قبل 20 اکتوبر کو ممبئی کی سیشن کورٹ نے آریان خان کی درخواستِ ضمانت مسترد کردی تھی جب کہ اس سے پہلے 7 اکتوبر کو میٹروپولیٹن عدالت نے بھی ان کی درخواست مسترد کی تھی۔

بھارتی اخبار ’ٹائمز آف انڈیا‘ نے بتایا کہ سیشن کورٹ کی جانب سے درخواست مسترد کیے جانے کے فوری بعد آریان خان کے وکلا نے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکلا کی جانب سے دائر کی گئی درخواست پر 21 اکتوبر کی صبح 11 بجے تک سماعت ہونے کا امکان ہے۔

سیشن کورٹ نے 20 اکتوبر کو آریان کی ضمانت کی درخواست مسترد کی تھی—فائل فوٹو: فیس بک/ پریس ٹرسٹ آف انڈیا

آریان خان کے وکلا کی جانب سے ہائی کورٹ میں درخواست دائر کرنے پر نارکوٹکس فورس کی وکلا ٹیم نے بولی وڈ اداکار کے بیٹے کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اسی حوالے سے ’ہندوستان ٹائمز‘ نے اپنی رپورٹ میں بتایا کہ آریان خان کے وکلا نے 20 اکتوبر کی دوپہر کو ہی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کی اور ان کی کوشش تھی کہ اسی دن ہی ان کی درخواست پر سماعت ہو لیکن ایسا نہ ہوسکا۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان کی درخواست ضمانت پر 21 اکتوبر کو ممبئی ہائی کورٹ کا سنگل بینچ سماعت کرے گا اور نئی پیش رفت سے متعلق نارکوٹکس فورس کی وکلا ٹیم کو بھی آگاہ کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق انسداد منشیات فورس کی قانونی ٹیم نے تصدیق کی کہ 21 اکتوبر کو آریان خان کی درخواست ضمانت پر ممبئی ہائی کورٹ میں سماعت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: سیشن کورٹ نے بھی آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

شاہ رخ خان کے بیٹے کے وکلا کی جانب سے ہائی کورٹ میں دائر کی گئی درخواست میں نارکوٹکس فورس پر الزامات لگاتے ہوئے ان کی دعووں کو جھوٹا قرار دیا گیا۔

درخواست میں کہا گیا کہ آریان خان کو نہ تو جائے وقوع سے گرفتار کیا گیا اور نہ ہی ان سے ذاتی طور پر منشیات برآمد ہوئیں۔

ہائی کورٹ سے قبل سیشن کورٹ نے 20 اکتوبر کو آریان خان کی ضمانت مسترد کردی تھی جب کہ اس سے قبل 7 اکتوبر کو میٹروپولیٹن کورٹ نے بھی ان کی درخواست ضمانت مسترد کی تھی۔

آریان خان ممبئی کے آرتھر جیل میں ہیں—فائل فوٹو: فیس بک

آریان خان ساتھیوں سمیت اس وقت 14 دن کے ریمانڈ پر جیل میں ہیں اور انہیں جیل میں 13 دن گزر چکے ہیں۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کو تین اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

مزید پڑھیں:  آریان خان کو رہائی نہ مل سکی، 20 اکتوبر تک جیل میں رہیں گے

انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

آریان خان اس وقت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے آرتھر جیل میں ہیں جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل میں رکھا گیا ہے۔

آریان خان کی گرفتاری اور عدالت میں چلنے والی کارروائیوں کی وجہ سے ان کا کیس بھارت کا انتہائی ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے اور مذکورہ معاملے پر سیاست دان بھی کود پڑے ہیں۔

کئی لوگ مسلمان اداکار کے بیٹے کی گرفتاری اور ان کے خلاف عدالتی کارروائیوں کو مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض لوگ مذکورہ معاملے کو نارکوٹکس فورس کی پھرتیاں کہ رہے ہیں۔

ماتحت عدالتوں نے آریان خان کی ضمانت کی درخواستیں مسترد کر دی تھیں—فائل فوٹو: فیس بک