The Dawn News - Pakistan

ڈالر 173.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا
روپے کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر بڑھنے کا سلسلہ جاری ہے اور انٹربینک میں 55 پیسے اضافے کے بعد ڈالر 173.50 روپے کی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا ہے۔

فاریکس ایسوسی ایشن آف پاکستان کے مطابق بدھ کو انٹر بینک مارکیٹ میں ڈالر 173 روپے 40 پیسے میں خریدا اور 173 روپے 50 پیسے میں فروخت ہو رہا تھا۔

مزید پڑھیں: آئی ایم ایف سے مذاکرات میں پیشرفت، اسٹاک مارکیٹ میں تیزی کا رجحان

اوپن مارکیٹ میں ڈالر کی قیمت خرید 173 روپے 30 پیسے اور قیمت فروخت 173 روپے 40 پیسے پر پہنچ گئی۔

ایکسچینج کمپنیز ایسوسی ایشن آف پاکستان کے جنرل سیکریٹری ظفر پراچا نے ڈان نیوز کو بتایا کہ درآمدات مسلسل بڑھ رہی ہیں جس کی وجہ سے مارکیٹ میں ڈالر کی ڈیمانڈ بڑھ رہی ہے۔

ظفر پراچا نے کہا کہ درآمدارت رواں مالی سال کے اختتام پر 65 ارب ڈالر تک پہنچ جانے کا امکان ہے جہاں پہلے محتاط اندازے کے مطابق درآمدات 61 ارب ڈالر رہنے کا امکان تھا۔

انہوں نے کہا کہ اسی طرح بیرون ملک سے آنے والی ترسیلات زر کا ہدف جون تک 29 ارب ڈالر تھا لیکن اب ترسیلات زر 28 ارب ڈالر تک محدود رہنے کا امکان ہے۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان کیلئے چین کے مقابلے میں امریکا سے براہِ راست غیر ملکی سرمایہ کاری میں اضافہ

تاہم ان کا کہنا تھا کہ اگر آئی ایم ایف سے 6 ارب ڈالر سے زائد کا قرض پروگرام منظور ہوا اور ہمیں فوری طور پر ایک ارب ڈالر مل گئے تو اس سے سپلائی بہتر ہوگی جس کے اثرات روپے کو مضبوط کر سکتے ہیں۔

ایلیفا بیٹا کور کے چیف ایگزیکٹو خرم شہزاد نے بتایا کہ پچھلے 6 ماہ میں ڈالر کے مقابلے روہے کی قدر گیارہ فیصد کم ہوئی ہے جبکہ اس کے مقابلے میں بھارت اور بنگلہ دیش سمیت علاقائی ممالک کی کرنسی بمشکل ایک سے دو فیصد کمی کا شکار ہوئی ہے جس سے اندازہ ہوتا ہے کہ ہمارے روپے پر مسلسل دباؤ بڑھ رہا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اس سے یہ ظاہر ہوتا ہے کہ حکومت کو دباؤ کے خاتمے کے لیے جنگی بنیادوں پر غیر ملکی سرمائے کی آمد میں اضافے کی حکمت عملی بنانا ہوگی تاکہ ڈالر کی قیمت مزید نہ بڑھ سکے۔