The Dawn News - Life & Style

آریان خان کے عدالتی ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک توسیع
منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے کیس میں عدالت نے بولی وڈ اداکار شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کے عدالتی ریمانڈ میں 30 اکتوبر تک کی توسیع کردی۔

آریان خان کا 14 دن کا عدالتی ریمانڈ 21 اکتوبر کو مکمل ہوا تھا، جس پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں مزید 9 دن کی توسیع کردی۔

بھارتی اخبار ’انڈیا ٹوڈے‘ کے مطابق آریان خان سمیت دیگر 8 ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہونے پر خصوصی عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کردی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان سمیت دیگر 8 ملزمان کو عدالت میں پیش نہیں کیا گیا تھا اور نہ ہی انہیں ویڈیو کال کے ذریعے ان کا بیان ریکارڈ کیا گیا۔

قانون کے مطابق گرفتار تمام ملزمان کا ریمانڈ مکمل ہونے پر عدالت نے ان کے ریمانڈ میں 9 دن کی توسیع کرتےہوئے انہیں 30 اکتوبر تک عدالتی تحویل میں رکھنے کا حکم دیا۔

عام طور پر بھارتی عدالتیں ریمانڈ ختم ہونے پر دوبارہ بھی 14 دن کی توسیع کرتی ہیں لیکن نومبر کے آغاز میں عدالتی چھٹیاں ہونے کی وجہ سے آریان خان سمیت دیگر ملزمان کے ریمانڈ میں 9 دن کا اضافہ کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں:  آریان خان کو 14 دن کے عدالتی ریمانڈ پر جیل بھیج دیا گیا

بھارت میں 4 نومبر کو ہونے والی دیوالی کی وجہ سے عدالتوں سمیت دیگر سرکاری و نجی محکموں میں چھٹیاں ہوں گی، جس کی وجہ سے اب آریان خان سمیت دیگر ملزمان کو 30 اکتوبر کو عدالت میں پیش کیا جائے گا۔

آریان خان کو 7 اکتوبر کو عدالتی ریمانڈ پر ممبئی کے آرتھر جیل منتقل کیا گیا تھا اور ان کی ضمانت کی درخواستیں میٹروپولیٹن اور سیشن کورٹ نے مسترد کردی تھیں۔

اب آریان خان نے ضمانت کے لیے ممبئی ہائی کورٹ میں درخواست دائر کر رکھی ہے، جس پر 26 اکتوبر کو سماعت ہونے کا امکان ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے کو تین اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

مزید پڑھیں؛ سیشن کورٹ نے بھی آریان خان کی درخواست ضمانت مسترد کردی

آریان خان اس وقت دیگر ساتھیوں کے ہمراہ ممبئی کے آرتھر جیل میں ہیں جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کی گئی دو خواتین منمن دھمیچا سمیت دوسری خاتون کو عورتوں کے جیل میں رکھا گیا ہے۔

آریان خان کی گرفتاری اور عدالت میں چلنے والی کارروائیوں کی وجہ سے ان کا کیس بھارت کا انتہائی ہائی پروفائل کیس بن چکا ہے اور مذکورہ معاملے پر سیاست دان بھی کود پڑے ہیں۔

کئی لوگ مسلمان اداکار کے بیٹے کی گرفتاری اور ان کے خلاف عدالتی کارروائیوں کو مسلمانوں کے خلاف کارروائیاں قرار دے رہے ہیں جب کہ بعض لوگ مذکورہ معاملے کو نارکوٹکس فورس کی پھرتیاں کہ رہے ہیں۔