The Dawn News - Pakistan

پاکستان نے ویکسین کی 10 کروڑ خوراکوں کا سنگ میل عبور کرلیا
اسلام آباد: پاکستان میں 9 ماہ سے بھی کم عرصے میں کورونا سے بچاؤ کی ویکسینز کی 10 کروڑ سے زائد خوراکیں لگادی گئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق 6 کروڑ 80 لاکھ افراد کو ویکسین کی ایک خوراک لگی ہے جن میں سے 3 کروڑ 80 لاکھ افراد مکمل ویکسینیٹڈ ہوچکے ہیں۔

وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے صحت ڈاکٹر فیصل سلطان نے ایک ویڈیو بیان میں کہا کہ وقت کے ساتھ ساتھ ویکسینیشن کا عمل رفتار پکڑ رہا ہے اور رواں ماہ کے دوران روزانہ 10 لاکھ تک ویکسینز لگائی جارہی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان میں کورونا وائرس کی ایک اور قسم کی موجودگی کا انکشاف

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ہم نے ویکسین کی 10 کروڑ کا بڑا سنگ میل عبور کرلیا ہے، یہ کامیابی متعدد محکموں اور اسٹیک ہولڈرز کے تعاون کے بغیر حاصل نہیں کی جاسکتی تھی۔

انہوں نے کہا کہ پہلے میں پاکستانی عوام کا شکریہ ادا کروں گا کہ انہوں نے قومی ویکسینیشن مہم میں شرکت کی، نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر نے بھی بہت اچھا کام کیا اور وفاقی اور صوبائی وزارتوں اور محکموں میں مہم میں تعاون کیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان کا کہنا تھا کہ ویکسین کی خریداری بھی ایک بہت بڑا کام تھا جسے پیشہ ورانہ انداز میں سر انجام دیا گیا۔

ڈاکٹر فیصل سلطان نے کہا کہ ایک اور اہم چیز ویکسین شدہ لوگوں کا اندراج کرنا تھا جس کے لیے نیشنل ڈیٹا بیس اینڈ رجسٹریشن اتھارٹی (نادرا) اور انفارمیشن ٹیکنالوجی سے متعلقہ محکموں کے تعاون سے نیشنل امیونائزیشن مینجمنٹ سسٹم تیار کیا گیا۔

مزید پڑھیں: کووڈ 19 ویکسینیشن سے دوبارہ بیماری کا خطرہ کم ہونے کا انکشاف

ان کا کہنا تھا کہ اب تک ہم نے 13 کروڑ سے زائد خوراکوں کا اہتمام کیا ہے جن میں سے 10 کروڑ ویکسینز خریدی گئیں، 50 لاکھ خوراکیں چین نے عطیہ کی ہیں اور ڈھائی کروڑ سے زیادہ خوراکیں کوویکس نے فراہم کی ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ ہم تمام بین الاقوامی تنظیموں کے شکر گزار ہیں لیکن ہم حکومت پاکستان کے بھی شکر گزار ہیں جس نے ویکسین کی خریداری کے لیے فنڈز کا بندوبست کیا۔

دوسری جانب وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر نے اسٹیک ہولڈرز کو مبارکباد دی اور ایک خوراک لگوانے والے 3 کروڑ افراد پر زور دیا ہے وہ جلد از جلد مکمل ویکسینیٹڈ ہوں۔