The Dawn News - Tech

اب آئی فون سے واٹس ایپ ڈیٹا مخصوص اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنا ممکن
اگست میں سام سنگ کی جانب سے نئے فولڈ ایبل فونز پیش کیے جانے کے موقع پر واٹس ایپ نے آئی او ایس ڈیوائسز سے چیٹ ہسٹری اینڈرائیڈ فونز میں منتقل کرنے کی سروس متعارف کرانے کا اعلان کیا تھا۔

ستمبر 2021 کے آغاز میں یہ فیچر ابتدائی اینڈرائیڈ 10 یا 11 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والے سام سنگ فونز کے لیے متعارف کرایا گیا۔

اب یہ فیچر سام سنگ سے ہٹ کر دیگر اینڈرائیڈ فونز کے لیے متعارف کرا دیا گیا ہے۔

مگر اب بھی تمام اینڈرائیڈ فونز پر اس سے فائدہ نہیں اٹھایا جاسکتا بلکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم پر کام کرنے والی ڈیوائسز پر ہی آئی فون سے ڈیٹا منتقل کیا جاسکتا ہے۔

یعنی فی الحال یہ فیچر گوگل پکسل فونز اور سام سنگ ڈیوائسز کے لیے ہی دستیاب ہوگا اور بتدریج یہ دیگر کمپنیوں کے فونز میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون سے ڈیٹا منتقل کرنے کا عمل کافی سادہ ہے۔

اس کے لیے آپ کو لائٹننگ کیبل ٹو یو ایس بی سی کیبل کی ضرورت ہوگی اور اپنے فون کو آئی فون سے کنکٹ کریں۔

اس کے بعد ایک نوٹیفکیشن یا پروموٹ نظر آئے گا اور آپ کو ایک اپنے آئی فون پر ایک کیو آر کوڈ کو اسکین کرنا ہوگا تاکہ واٹس ایپ لانچ کرکے اپنے ڈیٹا کو پکسل یا کسی اور فون میں منتقل کرسکیں۔

گوگل کے مطابق ڈیٹا محفوظ انداز سے فونز میں منتقل ہوگا۔

گوگل نے بتایا کہ واٹس ایپ کے ساتھ مل کر اس بات کو یقینی بنایا جارہا کہ ڈیٹا محفوظ رہے اور کسی کو بھی آپ کی تفصیلات اور فائلز تک رسائی حاصل نہ ہو۔

اس منتقلی میں اکاؤنٹس انفارمیشن، پروفائل فوٹو، انفرادی چیٹس، گروپ چیٹس، چیٹ ہسٹری، میڈیا (وائس میسجز، تصاویر اور ویڈیوز) اور سیٹنگز سب کچھ ایک سے دوسرے فون میں ٹرانسفر ہوجائے گا۔

مگر کال ہسٹری اور ڈسپلے نیم چیٹ ٹرانسفر کا حصہ نہیں ہوں گے۔

خیال رہے کہ اگست میں اس فیچر کا اعلان کرتے ہوئے کمپنی نے بتایا کہ اس ٹول پر عملدرآمد بہت مشکل تھا کیونکہ تمام میسجز اینڈ ٹو اینڈ انکرپٹڈ اور ڈیوائس میں محفوظ ہوتے ہیں۔

اس ڈیٹا کی منتقلی کے لیے واٹس ایپ، او ایس ڈیولپرز اور فون بنانے والی کمپنیوں کو اضافی کام کی ضرورت تھی۔

آسان الفاظ میں یہ ٹول سب کی مشترکہ کوششوں کا ہی نتیجہ ہے۔

یہ نیا فیچر ملٹی ڈیوائس سپورٹ کے لیے بھی کارآمد ہوگا کیونکہ اس چیٹ مائیگریشن ٹول سے صارفین کو ایک اکاؤنٹ کے تحت کئی ڈیوائسز کو منسلک کرنے کی سہولت مل سکے گی۔