The Dawn News - Life & Style

آریان کی رہائی کے لیے 14 شرائط، 30 اکتوبر کو جیل سے آزادی کا امکان
منشیات رکھنے اور استعمال کرنے کے الزام میں انسداد منشیات فورس کی جانب سے گرفتار کیے گئے شاہ رخ خان کے بیٹے آریان خان کی درخواست ضمانت منظور ہونے کے باوجود انہیں جیل سے رہائی نہ مل سکی۔

بھارتی نشریاتی ادارے ’نیوز 18‘ کے مطابق عدالت نے 28 اکتوبر کو ہی آریان خان کی ضمانت منظور کی تھی مگر انہیں 29 اکتوبر کو بھی جیل سے رہائی نہ مل سکی اور امکان ہے کہ وہ 30 اکتوبر تک جیل سے رہا ہوجائیں گے۔

رپورٹ کے مطابق عدالتی ضمانت ہونے کے بعد جیل کی کاغذی کارروائیاں نامکمل ہونے کی وجہ سے 29 اکتوبر کو آریان خان جیل سے رہا نہ ہوسکے۔

آریان خان ممبئی کے آرتھر جیل میں عدالتی ریمانڈ پر ہیں اور جیل دفاتر کے اوقات شام ساڑھے پانچ بجے تک ہوتے ہیں مگر شاہ رخ خان کے وکلا نے اوقات ختم ہونے سے قبل ضروری کاغذات جمع نہیں کروائے تھے۔

عدالت نے آریان خان کی درخواست کی منظوری 28  اکتوبر کو دی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

رپورٹ میں بتایا گیا کہ آریان خان کے والدین اور وکلا نے تقریباً تمام کاغذات مکمل کرلیے ہیں اور انہیں 30 اکتوبر کی دوپہر سے قبل تک جیل میں جمع کروایا جائے گا، جس کے بعد سہ پہر تک آریان خان آزاد ہوسکیں گے۔

دوسری جانب ’ٹائمز ااف انڈیا‘ نے بتایا کہ ممبئی ہائی کورٹ نے 14 شرائط پر آریان خان کی ضمانت درخواست قبول کی۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ عدالت کی جانب سے آریان خان کی رہائی کے احکامات جاری کرتے ہوئے انہیں اور ان کے وکلا کو بتایا گیا ہے کہ اگر ملزم نے 14 شرائط میں سے کسی بھی ایک شرط کو تسلیم نہ کیا یا ان پر عمل نہ کیا تو ان کی ضمانت منسوخ کرنے کے لیے انسداد منشیات فورس عدالت سے رجوع کر سکتی ہے۔

آریان خان کی ضمانت کے لیے میڈیا سے بات نہ کرنے، ساتھ میں گرفتار ہونے والے ساتھیوں سے رابطہ نہ رکھنے، انسداد منشیات فورس سے تفتیش کے لیے مکمل تعاون کرنے اور اپنا پاسپورٹ بھی نارکوٹکس فورس کے ہاں جمع کروانے کی شرائط رکھی گئی ہیں۔

آریان خان کے ساتھ ماڈل منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی بھی ضمانت منظور ہوئی تھی—فائل فوٹو: ٹوئٹر

ان کی دیگر شرائط میں یہ بات بھی شامل ہے کہ وہ نارکوٹکس فورس کی تفتیش پر اثر انداز ہونے کے لیے اثر و رسوخ کا استعمال نہیں کریں گے، ممبئی شہر چھوڑنے سے قبل انسداد منشیات فورس سے اجازت لیں گے اور ہر جمعے کے دن نارکوٹکس فورس کے دفتر حاضری بھی دیں گے۔

انہیں عدالت نے مکمل طور پر میڈیا سے کیس سے متعلق بات کرنے سے بھی روکا ہے جب کہ انہیں کیس سے متعلق کوئی بھی معلومات سوشل میڈیا پر بھی شیئر کرنے سے روکا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: آریان خان کو 25 دن بعد ضمانت مل گئی

رپورٹ میں بتایا گیا کہ مجموعی طور پر آریان خان پر 14 شرائط رکھی گئی ہیں، جن کی خلاف ورزی کی صورت میں نارکوٹکس فورس کو اختیار دیا گیا کہ وہ ان کی ضمانت منسوخ کروانے کےلیے عدالت سے رجوع کرسکتی ہے۔

رپورٹ میں یہ بھی تصدیق کی گئی کہ ممبئی ہائی کورٹ نے آریان خان کے علاوہ صرف منمن دھمیچا اور ارباز مرچنٹ کی ضمانت درخواست منظور کی ہے جب کہ ان کے ہمراہ گرفتار کیے گئے باقی پانچ ملزمان تاحال عدالتی ریمانڈ پر جیل میں ہیں۔

نارکوٹکس فورس نے انہیں 3 اکتوبر کو ساتھیوں سمیت ممبئی کے ساحل سمندر پر ایک کروز شپ سے گرفتار کیا گیا تھا، ان پر الزام ہے کہ وہ ساتھیوں سمیت مذکورہ کروز میں ڈرگ پارٹی کرنے کا ارادہ رکھتے تھے۔

انہیں انسداد منشیات فورس یعنی نارکوٹکس کنٹرول بیورو نے دوستوں ارباز مرچنٹ، منمن دھمیچا، نوپور سریکا، اسمیت سنگھ، موہک جسوال، وکرانت چوکر اور گومت چوپڑا سمیت کروز پارٹی سے گرفتار کیا تھا۔

انتیس اکتوبر کو کاغذات مکمل نہ ہونے کی وجہ سے آریان خان جیل سے رہا نہ ہوسکے—فائل فوٹو: فیس بک