The Dawn News - Tech - Mobilephones

سام سنگ کے نئے فلیگ شپ فون کے بارے میں لیکس کا سلسلہ جاری
سام سنگ کی جانب سے 2022 کے آغاز میں نئے فلیگ شپ گلیکسی ایس 22، ایس 22 پلس اور ایس 22 الٹرا کو متعارف کرانے کی تیاریاں کی جارہی ہیں۔

2021 میں سام سنگ کی جانب سے ایس 21 سیریز کو جنوری میں متعارف کرایا گیا تھا، تو خیال کیا جاسکتا ہے کہ ایس 22 بھی 2022 کے آغاز میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

اگر جنوری میں نہیں تو سام سنگ کی جانب سے ایس سیریز کے فونز عموماً فروری میں متعارف کرا دیئے جاتے ہیں۔

ایس 22 سیریز کے فونز کے حوالے سے لیکس کا سلسلہ بھی جاری ہے اور ایک نئی لیک میں ایس 22 الٹرا کے چند حیران کن فیچرز کے بارے میں بتایا گیا ہے۔

سابقہ لیکس کے مطابق اس فون میں کمپنی کا سب سے ایڈوانس کیمرا سیٹ اپ دیا جائے گا، ایس پین سلاٹ اور پہلے سے بڑی بیٹری ڈیوائس کا حصہ ہوگی۔

مگر اب نئی رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ ایس 22 الٹرا کا ڈسپلے اب تک کسی بھی اسمارٹ فون کے مقابلے میں سب سے زیادہ بہتر ہوگا۔

ٹوئٹر صارف آئس یونیورس نے یہ لیک کی اور انہوں نے بتایا کہ ڈسپلے کوالٹی کے لحاظ سے سام سنگ ایس 22 الٹرا نیا معیار طے کرے گا۔

ٹوئٹر صارف کے مطابق ایس 22 الٹرا اسکرین کی پیک برائٹنس اتنی زیادہ ہوگی جو کسی فون میں نظر نہیں آئی۔

اس حوالے سے کوئی نمبر تو بتایا گیا مگر متاثرکن ہونے کی توقع کی جاسکتی ہے۔

ایس 21 الٹرا میں 1,500 nits پیک برائٹنس کا حصول ممکن بنایا گیا تو ایس 22 کو اس سے آگے بڑھنا ہوگا۔

سابقہ لیکس کے مطابق یہ اس سیریز کا سب سے بڑا فون ہوگا جس میں 6.8 انچ کی بڑی اسکرین دی جائے گی جو ممکنہ طور پر کیو ایچ ڈی پلس ڈائنامک امولیڈ ڈسپلے پر مشتمل پوگی۔

فون میں ایس پین سپورٹ موجود ہوگی جبکہ بیک پر مین کیمرا 108 میگا پکسل کا ہوگا جس میں پہلے سے بہتر ایچ ایم 3 سنسر موجود ہوگا۔

اس کے علاوہ ایک 10 میگا پکسل پیری اسکوپ، ایک 10 میگا پکسل ٹیلی فوٹو اور ایک 12 میگا پکسل الٹرا وائیڈ کیمرا اس سیٹ اپ کا حصہ ہوگا۔

ڈیوائس میں 5000 ایم اے ایچ کی بیٹری 25 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ کے ساتھ دی جائے گی جبکہ اینڈرائیڈ 12 آپریٹنگ سسٹم کا امتزاج ون یو آئی 4 سے کیا جائے گا۔