The Dawn News - Parenting

امتحانات میں اچھے امتحانی نمبر لینے کا آسان نسخہ جان لیں
امتحانات میں اچھے نمبر لینا چاہتے ہیں؟ تو اچھی نیند کو عادت بنالیں۔

مگر دورانیہ ہی نہیں بلکہ تسلسل بھی اچھی نیند کے لیے ضروری ہے۔

یہ بات امریکا میں ہونے والی ایک نئی تحقیق میں سامنے آئی۔

واشنگٹن یونیورسٹی کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ ہر رات اچھی نیند کو یقینی بنانے والے طالبعلم زیادہ اچھے نمبر حاصل کرتے ہیں اور ان میں اپنی شخصیت کے بارے میں زیادہ ٹھوس فہم پایا جاتا ہے۔

تحقیق کے مطابق آپ ایک رات کے لیے بھی نیند کو قربان نہیں کرسکتے کیونکہ اگلی رات اس کی تلافی نہیں ہوسکے گی۔

اس تحقیق میں واشنگٹن یونیورسٹی کے پہلے سال کے 97 طالبعلموں کی نیند کی عادات کا جائزہ ان کے پہلے سمسٹر کے دوران لیا گیا۔

تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ جن طالبعلموں کی نیند کا دورانیہ اور تسلسل مستحکم تھا، انہوں نے اوسطا 3.66 جی پی اے مارکس حاصل کیے۔

اس کے مقابلے میں جن طالبعلموں کی نیند کا دورانیہ ہر رات یکساں نہیں تھا انہوں نے اوسطا 3.21 مارکس حاصل کیے۔

اسی طرح نیند کے ایک جیسے معمولات پر عمل کرنے والے طالبعلموں کی جانب سے اپنی شخصیت کے مثبت تاثر کو بھی رپورٹ کیا گیا۔

محققین کا کہنا تھا کہ تدریسی کارکردگی پر اثرانداز ہونے والے عناصر کی شناخت کے بارے میں بات کی جاتی ہے تو نیند کے مسائل کا ذکر بیماری، طبی مسائل بشمول ڈپریشن وغیرہ سے زیادہ ہوتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ ہر رات 7 سے 8 گھنٹے کی نیند مثالی ہے مگر ایسا نہیں کیا جاسکتا کہ ایک رات 4 گھنٹے تک سوئیں اور اگلی رات 12 گھنٹے، اس سے نیند کی کمی تلافی ممکن نہیں ہوتی۔

محققین نے مشورہ دیا کہ طالبعلم نیند کا شیڈول طے کریں اور سونے سے ایک گھنٹے قبل ڈیوائسز کا استعمال ترک کردیں۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے سائیکولوجی، ہیلتھ اینڈ مڈیسین میں شائع ہوئے۔