The Dawn News - Sport

سیمی فائنل کی ٹکٹ ’پکی‘ کرنے کا پاکستان کے پاس سنہری موقع
پاکستان کرکٹ ٹیم گروپ راؤنڈ کا اگلا میچ آج نمیبیا کے خلاف کھیل رہی ہے۔ ویسے تو سیمی فائنل تک قومی ٹیم کی رسائی کے امکانات روشن ہیں، لیکن اگر آج جیت مل گئی تو سیمی فائنل کی سیٹ کا کنفرم ٹکٹ بھی ہاتھ لگ جائے گا۔

اس ورلڈ کپ میں قومی ٹیم کی کارکردگی اور ابوظہبی میں پاکستان کے ریکارڈ کا جائزہ لیں تو آج کا یہ میچ بہت حد تک یکطرفہ لگ رہا ہے۔

ابوظبی میں قومی ٹیم کو ٹی20 کرکٹ میں آخری بار 2012ء میں انگلینڈ کے خلاف شکست کا سامنا ہوا تھا، اور اگر آخری 5 ٹی20 میچوں کا جائزہ لیں تو ان میں قومی ٹیم ناقابلِ شکست رہی ہے۔

اس کے علاوہ علاوہ پاکستان کے برخلاف نمیبیا کی ٹیم اس وقت دباؤ کا شکار ہوگی کیونکہ افغانستان کے خلاف آخری میچ میں اسے  62 رنز سے شکست کا سامنا ہوا تھا۔ افغانستان کی جانب سے بنائے گئے 160 رنز کے جواب میں نمیبیا کی ٹیم مقررہ 20 اوورز میں 9 وکٹوں کے نقصان پر 98 رنز ہی بناسکی تھی۔

لہٰذا ان ساری باتوں کو مدنظر رکھتے ہوئے آج پاکستان 3 سے 4 کھلاڑیوں کو موقع دے سکتا ہے۔ اس کی دو بڑی وجوہات ہیں، پہلی یہ کہ کچھ لڑکوں کو آرام مل جائے گا اور دوسری وجہ یہ کہ بینچ میں بیٹھے کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کا جائزہ بھی ہوجائے گا۔

مثال کے طور پر وکٹ کیپر محمد رضوان کی جگہ تجربہ کار سرفراز احمد کو آزمایا جاسکتا ہے، جبکہ محمد حفیظ کو آرام کروا کر نوجوان حیدر علی کو موقع دیا جاسکتا۔

پھر حسن علی کی خراب کارکردگی کو دیکھتے ہوئے محمد وسیم جونیئر کو کھلایا جاسکتا ہے۔ اس کے علاوہ شاہین شاہ آفریدی یا حارث رؤف میں سے کسی ایک کو بھی آرام کروایا جاسکتا ہے اور ان کی جگہ محمد نواز کو ٹیم میں شامل کیا جاسکتا ہے۔

اگرچہ پاکستان کے لیے ماحول سازگار ہے مگر اس کے باوجود نمیبیا کو کمزور حریف سمجھ کر کھیلنا اور اس میچ کو غیر اہم سمجھنا قومی ٹیم کے لیے بڑی غلطی ثابت ہوسکتا ہے۔

یہ بات ٹھیک ہے کہ نمیبیا کے پاس ڈیوڈ ویزے کے علاوہ کوئی بڑا نام موجود نہیں ہے، جنہوں نے 135 کے اسٹرائیک ریٹ اور 47 کی اوسط کے ساتھ 142 رنز بنائے ہیں۔ مگر کرکٹ اور خاص کر ٹی20 کرکٹ میں بڑے ناموں سے زیادہ بڑی پرفارمنس جیت کے لیے اہم ہوتی ہیں، اس لیے بھرپور حکمتِ عملی کے ساتھ میدان میں اترنے اور سیمی فائنل تک ناقابلِ شکست پہنچنے کی ضرورت ہے، تاکہ بھرپور اعتماد کے ساتھ ناک آؤٹ مرحلے میں حریف کا سامنا کیا جائے۔

یاد رہے کہ دونوں ٹیمیں محض ایک مرتبہ 2003ء کے ورلڈ کپ میں مدمقابل آئی تھیں جس میں پاکستان نے 171 رنز سے باآسانی مقابلہ جیت لیا تھا۔

فہیم پٹیل ڈان کے بلاگز ایڈیٹر ہیں۔ آپ کا ای میل ایڈریس fahimpatel00@gmail.com ہے۔ آپ کا ٹوئٹر اکاؤنٹ یہ ہے: patelfahim@