The Dawn News - Tech - Mobilephones

آئی فونز میں ایک حیرت انگیز فیچر متعارف کرائے جانے کا امکان
آئی فونز میں بہت جلد ایک حیرت انگیز فیچر کا اضافہ ہورہا ہے اور وہ ہے گاڑی کے حادثے کو ڈیٹکٹ اور خودکار طور پر ایمرجنسی سروس سے رابطہ۔

وال اسٹریٹ جرنل کی رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے کریش ڈیٹکشن کا فیچر آئی فونز اور ایپل واچز کے لیے متعارف کرانے کی منصوبہ بندی کی جارہی ہے۔

یہ فیچر ممکنہ طور پر ایپل ڈیوائسز میں موجود ایکسلرو میٹر سنسرز استعمال کرے گا۔

رپورٹ کے مطابق ایپل کی جانب سے اس فیچر پر کئی برسوں سے کام کیا جارہا ہے اور اس کی آزمائش حقیقی دنیا میں بھی کی جارہی ہے۔

رپورٹ میں مزید بتایا گیا کہ ایپل کی جانب سے آئی فون اور واچ صارفین کے شیئر ڈیٹا کو اکٹھا کیا گیا اور اس میں ایک کروڑ سے زیادہ مشتبہ ٹریفک حادثات کو ڈیٹکٹ کیا گیا، جن میں سے 50 ہزار سے زیادہ واقعات کے بعد 911 کو کال کیا گیا۔

ایپل نے اس ڈیٹا کو استعمال کرکے اپنے کریش ڈیٹکشن الگورتھم کو بہتر بنایا کیونکہ ایمرجنسی سروس سے رابطہ کسی سنگین حادثے کی تصدیق کرتا ہے۔

ویسے یہ کوئی پہلا موقع نہیں جب کسی کمپنی کی جانب سے اس فیچر پر کام کیا گیا ہو۔

اس سے قبل گوگل نے پکسل 3 اور پکسل 4 میں اس سے ملتا جلتا فیچر پرسنل سیفٹی ایپ کے نام سے متعارف کرایا تھا۔

یہ فیچر اس وقت متحرک ہوتا جب صارف کی گاڑی کا حادثہ ڈیٹکٹ ہوتا اور پھر ایمرجنسی سروسز کو الرٹ کرتا۔

جنرل موٹرز کی جانب سے برسوں سے کمپنی کی گاڑیوں میں کئی برسوں سے ایسی سہولت فراہم کی جارہی ہے۔

اس سے قبل ایپل نے فال ڈیٹکشن نامی فیچر ایپل واچ 4 سیریز میں متعارف کرایا تھا، جو اس وقت خودکار طور پر ایمرجنسی سروسز اور صارف کے رشتے داروں سے رابطہ کرتا ہے جب صارف کی جانب سے ایک مخصوص وقت تک ایک پروموٹ پر ردعمل ظاہر نہیں کیا جاتا۔

رپورٹ کے مطابق اگر سب کچھ ٹھیک رہا تو یہ نیا فیچر 2022 میں آئی فون اور ایپل واچز کا حصہ بن سکتا ہے۔