The Dawn News - Life & Style

شاہد آفریدی کی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق وضاحت
پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان شاہد آفریدی نے واضح کیا ہے کہ ان کی کسی بھی بیٹی کا سوشل میڈیا اکاؤنٹ نہیں ہے اور اس سے متعلق جو بھی خبریں پھیل رہی ہیں وہ غیر مصدقہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے 4 نومبر کو اپنی صاحبزادی انشا آفریدی کے نام سے بنے ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کرتے ہوئے اسے جعلی قرار دیا۔

سابق کھلاڑی کے مطابق ان کی پانچوں بیٹیوں میں سے کسی کا بھی کسی بھی سوشل ویب سائٹ یا ایپلی کیشن پر کوئی اکاؤنٹ نہیں ہے۔

انہوں نے مداحوں سے اپیل کی کہ وہ ان کی بیٹیوں کے نام سے بنے جعلی سوشل میڈیا اکاؤنٹس پر یقین نہ کریں اور انہیں جعلی سمجھتے ہوئے نظر انداز کریں۔

ساتھ ہی انہوں نے واضح کیا کہ ان کی بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس سے متعلق پھیلنے والی خبریں بھی غیر مصدقہ ہیں۔

شاہد آفریدی نے اپنی بیٹی انشا کے نام سے بنائے گئے جس ٹوئٹر اکاؤنٹ کا اسکرین شاٹ شیئر کیا، اسے فروری 2016 میں بنایا گیا تھا اور اس کے 5 ہزار سے زائد فالوورز تھے۔

مذکورہ ٹوئٹر ہینڈل سے 775 ٹوئٹس کی جا چکی تھی اور اسی ہینڈل سے آخری بار انٹرنیشنل کرکٹ کونسل (آئی سی سی) کی ٹی ٹوئنٹی مینز ریکنگ کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا گیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: شاہد آفریدی کے گھر پانچویں بیٹی کی پیدائش

تاہم شاہد آفریدی کی جانب سے ٹوئٹ کیے جانے کے بعد اب مذکورہ اکاؤنٹ ڈی ایکٹو ہوچکا ہے۔

شاہد آفریدی نے بیٹیوں کے سوشل میڈیا اکاؤنٹس کے حوالے سے ایک ایسے وقت میں وضاحت کی ہے جب کہ وہ اہل خانہ سمیت ٹی20 ورلڈ کپ دیکھنے کے لیے متحدہ عرب امارات میں موجود ہیں۔

ٹی 20 ورلڈ کپ کے میدانوں سے ہی حال ہی میں ان کی صاحبزادیوں کی ایک ویڈیو وائرل ہوئی تھی، جس میں ایک نو عمر ولاگر لڑکی ان سے فرمائشیں کرتی دکھائی دیں۔

شاہد آفریدی کے ہاں فروری 2020 میں پانچویں بیٹی کی پیدائش ہوئی تھی—فوٹو: ٹوئٹر

مذکورہ وائرل ویڈیو میں شاہد آفریدی کی بڑی صاحبزادی کو ولاگر لڑکی کے سوال پر جواب دیتے ہوئے سنا جا سکتا ہے، جس میں وہ مزاحیہ انداز میں ولاگر کو بتا رہی ہیں کہ سابق کرکٹر کی بیٹی نہیں بلکہ بہن ہیں۔

شاہد آفریدی کی پانچ بیٹیاں ہیں اور ان کی بڑی صاحبزادی کی عمر 19 برس سے زیادہ ہے، ان کی بیٹیوں کے نام اقصیٰ، انشا عروہ، عجوہ اور اسمارہ ہیں اور ان کے ہاں پانچویں بیٹی کی پیدائش فروری 2020 میں ہوئی تھی۔

شاہد آفریدی کی شادی نادیہ شاہد سے سال 2000 میں ہوئی تھی، وہ اہل خانہ کے ہمراہ  بہت کم ہی تصاویر اور ویڈیوز سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہیں۔