The Dawn News - Pakistan - Punjab

ٹی ایل پی کا مارچ ’سنبھال نہ پانے پر‘ لاہور پولیس کی اعلیٰ قیادت تبدیل
کالعدم تحریک لبیک پاکستان (ٹی ایل پی) کی پرتشدد ریلی کو سنبھال نہ پانے پر ہونے والی اکھاڑ پچھاڑ میں حکومت پنجاب نے لاہور پولیس کی پوری اعلیٰ قیادت کا تبادلہ کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس کے علاوہ پنجاب میں متعدد ریجنل پولیس افسران (آر پی اوز) اور ڈسٹرکٹ پولیس افسران (ڈی پی اوز) کا بھی تبادلہ کردیا گیا۔

حکومت نے ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن فیاض احمد دیو کو غلام محمود ڈوگر کی جگہ لاہور کیپٹل سٹی پولیس افسر (سی سی پی او) تعینات کردیا جبکہ غلام محمود ڈوگر کا تبادلہ کر کے شاہد حنیف کی جگہ پنجاب ایڈیشنل آئی لاجسٹکس اینڈ پروکیورمنٹ بنا دیا گیا اور شاہد حنیف کو ایڈیشنل آئی پنجاب ہائی وے پیٹرول تعینات کیا گیا۔

یہ بھی پڑھیں: راؤ سردار علی خان، پنجاب کے نئے آئی جی تعینات

اسی طرح راولپنڈی سٹی پولیس افسر احسن یونس کا تبادلہ کر کے سہیل چوہدری کی جگہ لاہور کا ڈی آئی جی آپریشن بنا دیا گیا جبکہ سہیل چوہدری کو ڈی آئی جی ٹیکنیکل پروکیورمنٹ پنجاب مقرر کردیا گیا۔

یہ حالیہ عرصے میں پنجاب میں ہونے والے تبادلوں کی ایک اور کڑی ہے۔

لاہور کے ڈی آئی جی انویسٹی گیشن شارق جمال کو آفیسر آن اسپیشل ڈیوٹی (او ایس ڈی) بنا دیا گیا ہے اور انہیں مزید احکامات کے لیے محکمہ سروسز اینڈ جنرل ایڈمنسٹریشن کو رپورٹ کرنے کی ہدایت کی گئی۔

اس کے علاوہ حکومت نے لاہور کے ایس ایس پی آپریشنز اسمٰعیل کھڑک اور میانوالی کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر کیپٹن (ر) مستنصر فیروز کا باہمی تبادلہ کر دیا ہے۔

مزید پڑھیں: ’جہانگیر ترین گروپ کے مطالبے‘ پر لودھراں کے ڈی پی او کا تبادلہ

ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز (پنجاب) شہزادہ سلطان کو تبدیل کر کے نیا ڈی آئی جی انویسٹی گیشن لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ ایڈیشنل آئی جی پولیس کرائم انویسٹی گیشن برانچ کو ایڈیشنل آئی جی انویسٹی گیشن پنجاب کا چارج دے دیا گیا ہے۔

ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 پنجاب شیر اکبر کا تبادلہ کر کے زبیر دریشک کی جگہ بہاولپور کا ریجنل پولیس افسر مقرر کیا گیا جبکہ زبیر دریشک کو ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز پنجاب بنا دیا گیا۔

تقرر کے منتظر ڈی آئی جی منیر احمد شیخ کو مرزا فاران بیگ کی جگہ پنجاب اسپیشل برانچ وی وی آئی پی سیکیورٹی ڈی آئی جی لاہور تعینات کر دیا گیا جبکہ فاران بیگ ڈی آئی جی اسٹیبلشمنٹ-1 پنجاب بنا دیے گئے۔

ساتھ ہی پنجاب کے اسسٹنٹ انسپکٹر جنرل (اے آئی جی) لاجسٹک اطہر اسمٰعیل امجد کو تبدیل کر کے راولپنڈی کا نیا سی پی او تعینات کر دیا گیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: عمر شیخ کو سی سی پی او لاہور کے عہدے سے ہٹا دیا گیا

علاوہ ازیں ڈی جی خان کے آر پی او کیپٹن (ر) محمد فیصل رانا کو تبدیل کر کے اشفاق احمد خان کی جگہ آر پی او سرگودھا تعینات کیا گیا جبکہ اشفاق احمد خان کا بطور آر پی او راولپنڈی تبادلہ کیا گیا اور اس عہدے پر تعینات عمران احمر کو تبدیل کر کے گوجرانوالہ کا آر پی او مقرر کردیا گیا۔

ان کے علاوہ تعیناتی کے منتظر اقبال دارا کو وقاص نذید کی جگہ ڈی آئی جی پنجاب انفارمیشن ٹیکنالوجی تعینات کر دیا گیا اور وقاص نذیر کو ڈیرہ غازی خان کا نیا آر پی او بنا دیا گیا۔

اسی طرح تعیناتی کے منتظر قمر الزمان کا بطور ڈی آئی جی ایڈمنسٹریشن اینڈ اسٹیبلشمنٹ جنوبی پنجاب تقرر کر دیا گیا ہے۔

علاوہ ازیں ڈی آئی جی عبدالکریم جو پوسٹنگ کے منتظر تھے، کو موجودہ اسامی پر فاروق آباد پنجاب کانسٹیبلری کا ڈی آئی جی تعینات کر دیا گیا۔

مزید پڑھیں: پنجاب میں سینئر پولیس افسران کے تبادلے جاری

آئی جی پنجاب کے پرسنل اسٹاف افسر محمد شعیب کا تبادلہ کر کے عمران کشور کی جگہ قصور کا ڈی پی او بنادیا گیا جبکہ عمران کشور ایس ایس پی انویسٹی گیشن لاہور کی جگہ تعینات ہوگئے، منصور امن کو بلال افتخار کی جگہ ننکانہ صاحب کا ڈی پی بنایا گیا جنہیں ڈی پی او چنیوٹ کا عہدہ دیا گیا۔

لاہور پی ایچ پی کے ایس پی ندیم عباس کا تبادلہ کر کے علی وسیم کی جگہ ڈی پی او خانیوال بنا دیا گیا، علی وسیم کو ڈیرہ غازی خان کا ڈی پی او مقرر کردیا گیا جہاں سے عمر سعید ملک کا تبادلہ سیالکوٹ کردیا گیا جو ڈی پی او کے فرائض انجام دیں گے۔