The Dawn News - Sport - Cricket

اگر مگر ختم، بھارت ٹی20 ورلڈ کپ سے باہر
ٹی20 ورلڈ کپ میں بھارت کی ٹیم سیمی فائنل کی دوڑ سے باہر ہو گئی ہے۔

آج کھیلے گئے میچ میں نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر سیمی فائنل کے لیے کوالیفائی کر لیا جس کے ساتھ ہی بھارتی ٹیم کی سیمی فائنل تک رسائی کے امکانات ختم ہو گئے ہیں۔

مزید پڑھیں: ایک 'موقع' جو بھارت کو نہیں مل رہا

بھارت کو کل اپنا آخری گروپ میچ نمیبیا سے کھیلنا ہے لیکن اس میچ میں فتح کے باوجود بھی وہ اگلے مرحلے میں نہیں پہنچ سکے گا۔

بھارت کی ٹیم کو اپنے افتتاحی میچ میں روایتی حریف پاکستان کے ہاتھوں 10 وکٹوں سے شکست کا سامنا کرنا پڑا تھا۔

پاکستان کی ٹیم اپنے چاروں میچ جیتنے میں کامیاب رہی جس کے سبب سیمی فائنل تک رسائی کے لیے افغانستان، نیوزی لینڈ اور بھارت کی ٹیموں میں مقابلہ تھا۔

اگلے میچ میں بھارت کا مقابلہ نیوزی لینڈ کی ٹیم سے تھا لیکن یہاں بھی بھارتی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی تھی اور نیوزی لینڈ نے 8 وکٹوں سے فتح حاصل کر کے بھارت کو تقریباً ایونٹ سے باہر کردیا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: 'ہمیں اصل غصہ نیوزی لینڈ پر تھا، بھارت تو راستے میں آگیا'

اگلے میچ میں بھارت کی ٹیم افغانستان کو باآسانی شکست دینے کے بعد اسکاٹ لینڈ کو بھی ڈھیر کرنے میں کامیاب رہی لیکن اس کے باوجود سیمی فائنل میں ان کی رسائی کا دارومدار نیوزی لینڈ اور افغانستان کے میچ پر تھا۔

اگر افغانستان کی ٹیم نیوزی لینڈ کو شکست دینے میں کامیاب رہتی تو بھارت کی اگلے مرحلے تک رسائی کا امکان روشن تھا کیونکہ پھر بہتر اوسط کی حامل ٹیم سیمی فائنل میں جگہ بناتی اور نمیبیا کے خلاف میچ کے ذریعے بہتر کے پاس ایسا کرنے کا نادر موقع تھا۔

لیکن نیوزی لینڈ نے افغانستان کو شکست دے کر بھارت کے ارمان خاک میں ملا دیے اور میچ میں کامیابی کے ساتھ ساتھ سیمی فائنل میں بھی جگہ بنا لی۔

واضح رہے کہ یہ 2012 کے بعد پہلا موقع ہے کہ بھارت کی ٹیم کسی آئی سی سی ٹورنامنٹ کے سیمی فائنل یا فائنل میں جگہ نہ بنا سکی ہو۔

مزید پڑھیں: ٹی20 ورلڈ کپ: بھارت کو لگاتار دوسری شکست، نیوزی لینڈ 8وکٹوں سے کامیاب

بھارتی ٹیم آخری مرتبہ 2012 کے ٹی20 ورلڈ کپ میں مہندرا سنگھ دھونی کی زیر قیادت سیمی فائنل میں جگہ نہیں بنا سکی تھی۔

اس کے بعد اس نے چیمپیئنز ٹرافی میں کامیابی حاصل کی، 2014 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے فائنل میں انہیں سری لنکا کے ہاتھوں شکست ہوئی اور 2015 ون ڈے ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں آسٹریلیا نے انہیں زیر کیا تھا۔

اس کے 2016 کے ٹی20 ورلڈ کپ کے سیمی فائنل میں ویسٹ انڈیز، 2017 کی چیمپیئنز ٹرافی میں پاکستان، 2019 کے ورلڈ کپ سیمی فائنل میں نیوزی لینڈ اور ٹیسٹ چیمپیئن شپ کے فائنل میں نیوزی لینڈ کے ہاتھوں ناکامیوں کا منہ دیکھنا پڑا تھا۔