The Dawn News - Sport

جسٹن لینگر اور میتھیو ہیڈن دوستی کیوں ختم کر رہے ہیں؟
آسٹریلیا کے ہیڈ کوچ جسٹن لینگر  نے دعویٰ کیا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم پاکستان کے خلاف کسی بھی ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے۔ ان کا یہ دعویٰ اس وقت سامنے آیا ہے کہ جب پاکستان اور آسٹریلیا کا سیمی فائنل حتمی ہوگیا ہے۔

آسٹریلیا  نے اپنے گروپ مرحلے میں 5 میں سے 4 میچوں میں فتح حاصل کی ہے اور ان تمام میچوں میں آسٹریلیا نے ہدف کا تعاقب کیا تھا۔ آسٹریلیا کو واحد شکست انگلینڈ کے ہاتھوں ہوئی اور اس میچ میں آسٹریلیا کو ٹاس میں بھی شکست ہوئی تھی اور یوں اسے پہلے بیٹنگ کرنی پڑی۔ ان اعداد و شمار کی بنیاد پر کہا جاسکتا ہے کہ آسٹریلوی ٹیم کے لیے پہلے بیٹنگ کرنا مشکل ثابت ہوسکتا ہے۔

لینگر کے مطابق آسٹریلوی ٹیم کے کمبینیشن کو دیکھتے ہوئے انہیں امید ہے کہ ٹیم کسی بھی ہدف کا تعاقب کرسکتی ہے لیکن انہوں نے اس بات کو ضرور تسلیم کیا کہ ایسا کرنا بہت مشکل ہوگا۔

ان کے مطابق ’ہم اب تک ہدف کا تعاقب کرتے ہوئے آرہے ہیں لیکن فائنلز میں بڑے ہدف کا تعاقب کرنا آسان نہیں ہوگا اور اس کے لیے مضبوط اعصاب کی ضرورت ہوگی‘۔

جسٹن لینگر سے ایک انٹرویو میں پوچھا گیا کہ ٹی20 ورلڈ کپ کے دوران ان کا اپنے پرانے دوست اور پاکستانی ٹیم کے بیٹنگ کوچ میتھیو ہیڈن سے رابطہ کیسا رہا۔

لینگر نے جواب دیا کہ ’پورے ٹورنامنٹ کے دوران ہم ایک دوسرے کو پیغامات بھیجتے رہے ہیں، ہیڈن کافی خوش بھی ہیں۔ اس مرتبہ ہم ساتھ کھیلنے کے بجائے میدان کے باہر بیٹھے ہوں گے‘۔

انہوں نے مزید کہا کہ اس میچ کے دوران ہم اپنے کام کو زیادہ اہمیت دیں گے۔ انہوں نے کہا کہ کرکٹ میں بہت سے تعلقات ہوتے ہیں لیکن ’جمعرات کو سیمی فائنل کے دوران ہم 3 گھنٹے کے لیے اپنی دوستی ختم کرکے اپنے کام پر توجہ دیں گے‘۔

واضح رہے کہ آئی سی سی ٹی20 ورلڈ کپ 2021ء میں دوسرا سیمی فائنل جمعرات کو پاکستان اور آسٹریلیا کے درمیان کھیلا جائے گا۔ پاکستان اس ٹورنامنٹ میں اب تک ناقابلِ شکست رہا ہے جبکہ آسٹریلیا کو ٹورنامنٹ میں ایک شکست کا سامنا کرنا پڑا ہے۔

پاکستان اور آسٹریلیا 11 نومبر کو سیمی فائنل میں آمنے سامنے ہوں گے. فوٹو: پی سی بی