The Dawn News - Pakistan - Islamabad

اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے، تبدیلی نہیں چاہتی، وزیر اعظم
وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ جس معاشرے کی اخلاقیات قائم ہو تو آپ اس قوم کو ایٹم بم سے بھی ختم نہیں کر سکتے اور جب اخلاقیات ختم ہوتی ہے تو کرپشن اپنی جگہ بنا لیتی ہے اور اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے جو تبدیلی کی خواہش مند نہیں ہے۔

اسلام آباد میں نے ارکان پارلیمنٹ سے خطاب کے دوران انہوں نے کہا کہ میرے سیاست میں آنے کا مقصد پاکستان کو فلاحی ریاست بنانا تھا اور اخلاقی قوت کی بنیاد پر انصاف کی فراہمی ہوتی ہے۔

مزید پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے کاشت کاروں کیلئے ’کسان پورٹل‘ کا اجرا کردیا

انہوں نے کہا کہ پاکستان کے تمام انتخابات متنازع رہے ہیں، 50 برس میں صاف و شفاف انتخابات نہیں کرا سکے، سابقہ حکومتوں نے اقتدار میں آنے کے بعد کبھی انتخابی اصلاحات پر کام نہیں کیا۔

وزیر اعظم نے کہا کہ آپ سب کو معلوم ہے کہ سینیٹ کے انتخاب میں کیا ہوتا ہے، اس حوالے سے ویڈیوز بھی منظر عام پر آئیں لیکن الیکشن کمیشن اور نہ ہی حکومت کچھ کرتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ سینیٹ میں کرپشن کے خلاف ہم نے آواز اٹھائی اور کہا کہ سینیٹ کے انتخابات اوپن بیلٹ ہونے چاہیے، اس میں ہمارا فائدہ کیسے تھا، الیکشن کمیشن کا کام شفاف انتخابات کرانا ہے تو وہ اور اپوزیشن کیوں مخالفت کر رہے تھے۔

یہ بھی پڑھیں: ہمیں معلوم ہے مہنگائی کی وجہ سے لوگ تکلیف میں ہیں، وزیراعظم

عمران خان نے الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) کے حوالے سے کہا کہ ای وی ایم سے متعلق عجلت میں فیصلہ نہیں کیا، سابقہ انتخابات سے متعلق 2015 کے جوڈیشل کمیشن کا جائزہ لیا کہ دھاندلی کیسے ہوتے ہے، پولنگ کے ختم ہونے اور نتائج کے اعلان کے دوران دھاندلی ہوتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ای وی ایم کے متعدد فوائد ہیں کہ جیسے ہی انتخابات ختم ہوں گے فوراً نتائج سامنے ہوں گے، کسی کو ووٹ کی تصدیق درکار ہوگی تو اس کی تفصیلات بھی آسانی سے میسر ہوگی۔

ان کا کہنا تھا کہ انتخابی اصلاحات پر اپوزیشن کی خاموشی مایوس کن ہے، انہوں نے ڈیڑھ برس میں انتخابی اصلاحات کے لیے حکومت کو تجویز دی اور نہ ہی کوئی مدد فراہم کی۔

مزید پڑھیں: کرپٹ سسٹم سے فائدہ اٹھانے والے ووٹنگ مشین کی مخالفت کررہے ہیں، وزیراعظم

وزیر اعظم نے کہا کہ اپوزیشن اور پھر الیکشن کمیشن نے ای وی ایم کی مخالفت کی جبکہ ہم توقع کر رہے تھے سارے تنازعات ختم ہوجائیں گے۔

عمران خان نے کہا کہ تمام نوعیت کی دھاندلی اور ووٹ چوری کا توڑ ای وی ایم ہے، معاشرے میں اصلاحات کے مدمقابل ایک گروپ ہوتا ہے جو صرف اپنے مفادات کو اہمیت دیتا ہے۔

انہوں نے کہا کہ اگر آپ کے پاس اخلاقی قوت نہیں ہے تو آپ انصاف نہیں کر سکتے، آپ طاقتور کو قانون کے دائرے میں نہیں لاسکتے، جب تک انتخابات ٹھیک نہیں ہوں گے ایسا ممکن نہیں ہے۔

ان کا کہنا تھا کہ اپوزیشن کرپٹ سسٹم کی پیداوار ہے، یہ تبدیلی نہیں آنے دیں گے لیکن ہم ضرور تبدیلی لائیں گے۔