The Dawn News - Life & Style

شادی کے بعد عصر ملک کا اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے رومانوی پیغام
شادی کے دو دن بعد پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے جنرل منیجر عصر ملک نے اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے رومانوی پیغام شیئر کرتے ہوئے نیک خواہشات پر تمام لوگوں کا شکریہ ادا کیا ہے۔

عصیر ملک اور ملالہ یوسف زئی نے 9 نومبر کی شب کو سوشل میڈیا پوسٹس کے ذریعے بتایا تھا کہ دونوں رشتہ ازدواج میں منسلک ہوگئے۔

ان کی جانب سے شادی کے اعلان کے بعد دنیا بھر کے میڈیا میں ملالہ یوسف زئی کی شادی کی خبر شہ سرخیوں کے طور پر شائع ہوئی اور عالمی رہنماؤں، سیاستدانوں اور معروف شخصیات نے ان کے لیے نیک خواہشات کا اظہار کیا۔

اب شادی کے دو دن بعد عصر ملک نے اپنی ٹوئٹ میں اہلیہ ملالہ یوسف زئی کے لیے پیار بھرا پیغام جاری کرتے ہوئے ان کے ساتھ کیک کاٹنے کی تصویر بھی شیئر کی۔

عصر ملک نے لکھا کہ ’ملالہ کی صورت میں انہیں سب سے بہترین دوست، خیال رکھنے والا شریک سفر، مہربان اور خوبصورت ساتھی ملا ہے‘۔

انہوں نے لکھا کہ وہ اپنی باقی تمام زندگی ملالہ یوسف زئی کے ساتھ گزارنے کے لیے پرجوش اور خوش ہیں۔

ٹوئٹ میں انہوں نے لکھا کہ ہم نے اپنی جیت یعنی شادی کے بعد پاکستان کرکٹ ٹیم کی روایات کو برقرار رکھتے ہوئے کیک بھی کاٹا۔

انہوں نے جس تصویر کو ٹوئٹر پر شیئر کیا، اس میں وہ اہلیہ کے ہمراہ کیک کاٹتے دکھائی دیے۔

ملالہ یوسف زئی نے بھی شوہر کی ٹوئٹ کو ری ٹوئٹ کیا جب کہ عصر ملک کے سسر اور ملالہ کے والد نے بھی اسے ری ٹوئٹ کرتے ہوئے دونوں کے لیے دعائیں کیں، علاوہ ازیں دنیا بھر کی شخصیات نے نئی زندگی کے آغاز پر انہیں مبارک باد بھی پیش کی۔

ملالہ یوسف زئی کے شوہر پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) کے ’نیشنل ہائی پرفارمنس سینٹر‘ (این ایچ پی سی) میں جنرل منیجر ہیں۔

اس سے قبل وہ پاکستان سپر لیگ (پی ایس ایل) کی ٹیم ملتان سلطان کی منیجمنٹ سے وابستہ تھے، ان کا تعلق صوبہ پنجاب کے دارالحکومت لاہور کے متوسط خاندان سے ہے اور انہوں نے اپنی پوری تعلیم پاکستان میں ہی حاصل کی ہے، وہ لاہور یونیورسٹی آف مینجمنٹ سائنسز کے تعلیمی یافتہ ہیں۔

عصر ملک اور ملالہ یوسف زئی کے درمیان گزشتہ تین سال سے تعلقات تھے اور دونوں کو ماضی میں ایک ساتھ دیکھا گیا، تاہم انہوں نے کبھی ایک دوسرے سے محبت کا اظہار نہیں کیا تھا۔