The Dawn News - Health

تمباکو نوشی کا ایک اور بڑا نقصان سامنے آگیا
یہ تو سب کو معلوم ہے کہ تمباکو نوشی سے جسم کے متعدد حصوں کو نقصان پہنچتا ہے مگر اب سائنسدانوں نے پہلی بار دریافت کیا ہے کہ سلیپ اپنیا سے متاثر افراد میں یہ عادت طبی پیچیدگیوں کا خطرہ نمایاں حد تک بڑھا دیتی ہے۔

اپنی طرز کی اس پہلی تحقیق میں خون میں نکوٹین کی مقدار اور نیند کے دوران آکسیجن کی سطح میں کمی کے دورانیے کے درمیان تعلق کو دریافت کیا گیا۔

سلیپ اپنیا کے شکار افراد کی سانس نیند کے دوران بار بار رکتی ہے جس سے متعدد طبی پیچیدگیوں کا خطرہ بھی بڑھتا ہے۔

آسٹریلیا کے ہارٹ ریسرچ انسٹیٹوٹ کی اس تحقیق میں دریافت کیا گیا کہ خون میں نکوٹین کی سطح میں اضافہ آکسیجن کی سطح 90 فیصد سے کم ہونے کے وقت کا دورانیہ بڑھاتا ہے۔

سلیپ اپنیا کی شدت بڑھانے والے عناصر میں سے ایک نیند کے دوران آکسیجن کی سطح 90 فیصد سے زیادہ کم ہونا بھی ہے۔

تحقیق میں بتایا گیا کہ اس کا مطلب یہ ہے کہ ہر سیگریٹ کے ساتھ آکسیجن کی سطح میں خطرناک حد تک کمی کا امکان بڑھتا ہے۔

محققین نے بتایا کہ ہم جانتے ہیں کہ تمباکو نوشی دل کے لیے نقصان دہ ہے اور ہارٹ اٹیک کا خطرہ بڑھانے والے عناصر میں سے ایک ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اگرچہ یہ تو معلوم تھا کہ اس عادت سے خون میں آکسیجن کی مقدار کم ہوتی ہے مگر تمباکو نوشی کا سلیپ اپنیا سے تعلق واضح نہیں تھا۔

ان کا کہنا تھا کہ اب پہلی بار تمباکو نوشی کے سلیپ اپنیا سے متاثر افراد میں آکسیجن کی سطح پر مرتب اثرات کو ثابت کیا گیا ہے۔

سائنسدان پہلے ہی جانتے ہیں کہ سلیپ اپنیا اور ہارٹ فیلیئر کے درمیان تعلق موجود ہے مگر اس کی وجہ واضح نہیں، اسی کو جاننے کے لیے اس تحقیق پر کام کیا گیا۔

محققین نے بتایا کہ تسلیم کریں یا نہ کریں مگر جب دل کے پٹھے اکڑ جائے اور درست طریقے سے نرم نہ ہو، تو یہ ہارٹ فیلیئر کی سب سے عام قسم ہے اور ہمارے پاس اس کے علاج کے آپشن بھی لگ بھگ نہ ہونے کے برابر ہیں۔

انہوں نے خون میں میٹابولیٹس نامی مالیکیولز کی سطح کی جانچ پڑتال کی اور یہ دیکھا کہ ان میں تبدیلیاں کس حد تک سلیپ اپنیا کی شدت پر اثرانداز ہوتی ہیں۔

تحقیق میں لگ بھگ ساڑھے 3 ہزار افراد کے ڈیٹا کا جائزہ لینے کے بعد یہ نتیجہ نکالا گیا۔

اس تحقیق کے نتائج طبی جریدے ای ایس سی ہارٹ فیلیئر میں شائع ہوئے۔