The Dawn News - Tech - Mobilephones

ڈیڑھ کروڑ روپے سے زیادہ میں فروخت ہونے والا دنیا کا مہنگا ترین آئی فون
ویسے تو ایک آئی فون کی قیمت ڈیڑھ ہزار ڈالرز (سب سے مہنگے ورژن کی) سے کم ہی ہوتی ہے مگر 2017 کے آئی فون ایکس نے سب سے مہنگے ایپل فون کا اعزاز حاصل کرلیا ہے۔

بس اس میں خاص بات یہ ہے کہ یہ دنیا کا پہلا ایسا آئی فون ہے جس میں لائٹننگ پورٹ کی بجائے چارجنگ کے لیے یو ایس بی سی پورٹ موجود ہے۔

ایک روبوٹک انجنیئرنگ کے طالبعلم کین پیلونی نے اس آئی فون ایکس کی روایتی چارجنگ پورٹ کو یو ایس بی سی پورٹ سے بدل دیا ہے۔

اس پورٹ کو چارجنگ اور ڈیٹا ٹرانسفر دونوں کے لیے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

اس موڈیفائی آئی فون ایکس کو اشیا فروخت کرنے والی سائٹ ای بے پر 86 ہزار ایک ڈالرز (ڈیڑھ کروڑ پاکستانی روپے سے زائد) میں نیلام کیا گیا ہے۔

مگر کین پیلونی نے اسے خریدنے والے کو خبردار کیا ہے کہ وہ اسے 'تاریخ ساز ڈیوائس' کو کسی عام فون کی طرح استعمال نہ کریں یعنی آپریٹنگ سسٹم اپ ڈیٹ نہ کریں، ورنہ پورٹ بیکار ہونے کا خطرہ ہوسکتا ہے۔

اوریجنل آئی فون ایکس کی قیمت 999 ڈالرز سے شروع ہوئی تھی تو یہ موڈیفائی ماڈل 80 گنا سے زیادہ قیمت پر فروخت ہوا ہے۔

اگرچہ کین پیلونی نے آئی فون میں اس تبدیلی کی تمام تر تفصیلات اوپن سورس پراجیکٹ کے طور پر Github میں دی ہیں مگر لائٹننگ پورٹ کو یو ایس بی سی پورٹ سے بدلنا کوئی آسان کام نہیں۔

اس فون کی نیلامی ایک ڈالر سے شروع ہوئی تھی اور پہلے دن کے اختتام تک 3 ہزار ڈالرز تک پہنچ گئی تھی۔

اس کے بعد اس میں ہزاروں ڈالرز کا اضافہ ہوا اور ایک لاکھ ڈالرز کی پیشکش بھی ہوئی مگر وہ نیلامی کا وقت ختم ہونے سے قبل واپس لے لی گئی۔

اب یہ پروٹوٹائپ آئی فون فروخت ہوچکا ہے مگر وہ طالبعلم اس کام کو جاری رکھنے کے لیے پرعزم ہے تاکہ یو ایس سی سے آئی فونز میں فاسٹ چارجنگ، واٹر پروفنگ اور دیگر کو بہتر بناسکے۔