The Dawn News - Pakistan

جولائی سے اکتوبر کے دوران تیل کی درآمد تقریباً دگنی ہوگئی
اسلام آباد: بین الاقوامی مارکیٹ میں قیمتیں بڑھنے اور روپے کی قدر میں کمی کے باعث پاکستان کا تیل اور کھانے پینے کی اشیا کے بل میں گزشتہ مالی سال ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے مقابلے رواں مالی سال کے اسی عرصے میں تیزی سے اضافہ دیکھا گیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق رواں مالی سال کے 4 ماہ کے دوران مجموعی درآمدی بل 65.4 فیصد بڑھ کر 25 ارب 10 کروڑ ڈالر پر پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس کے اسی عرصے کے دوران اس کا حجم 15 ارب 17 کروڑ ڈالر تھا۔

تیل اور کھانے پینے کی اشیا کے درآمدی بل میں تیزی سے اضافے نے تجارتی خسارہ بڑھایا اور حکومت کے لیے بیرونی طرف سے دباؤ کا خطرہ پیدا کیا جس کے نتیجے میں گھریلو صارفین کے لیے قیمتوں میں بے مثال اضافہ ہوا۔

یہ بھی پڑھیں: تیل کی درآمد کا بل پہلی سہ ماہی میں 97 فیصد بڑھ گیا

مذکورہ 4 ماہ کے عرصے میں تیل کا درآمدی بل 95.58 فیصد بڑھنے کے بعد 6 ارب 19 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا جبکہ گزشتہ برس یہ 3 ارب 16 کروڑ ڈالر تھا جس سے گھریلو صارفین کو پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں غیر معمولی اضافہ برداشت کرنا پڑا۔

پاکستان ادارہ شماریات کے جاری کردہ اعداد و شمار کے مطابق قیمت کے اعتبار سے پیٹرولیم مصنوعات کی درآمد میں 92 فیصد جبکہ مقدار کے لحاظ سے 9.66 فیصد اضافہ ہوا۔

اسی طرح خام تیل کی درآمد قیمت کے حساب سے 84.16 فیصد بڑھی اور اس میں مقدار کے لحاظ سے 0.82 فیصد اضافہ ہوا، مائع قدرتی گیس کی قیمت میں 132 فیصد اور مائع پیٹرولیم گیس کی قیمت میں 34.5 فیصد اضافہ ہوا۔

مزید پڑھیں: رواں مالی سال کے 4 ماہ میں تجارتی خسارے میں 103 فیصد اضافہ

اسی عرصے میں اشیائے خورونوش کی درآمد کا بل گزشتہ برس کے چار ماہ کے 2 ارب 28 کروڑ ڈالر کے مقابلے 37 فیصد بڑھ کر 3 ارب 12 کروڑ ڈالر تک پہنچ گیا۔

اشیائے خورونوش کا مسلسل بڑھتا بل اور اس کے نتیجے میں تجارتی خسارہ حکومت کے لیے پریشانی کا ایک اور ذریعہ ہے، پاکستان نے گزشتہ مالی سال میں خوردنی اشیا کی درآمد پر 8 ارب ڈالر سے زائد خرچ کیے ہیں۔

آئندہ 4 ماہ میں اشیائے خورونوش کا درآمدی بل مزید بڑھے گا کیوں کہ حکومت نے ذخائر بڑھانے کے لیے 6 لاکھ ٹن چینی اور 40 لاکھ ٹن گندم درآمد کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کی پہلی سہ ماہی میں تجارتی خسارہ 100 فیصد بڑھ گیا

اشیائے خورونوش میں سب سے زیادہ درآمد ہونے والی شے گندم اس کے بعد چینی، خوردنی تیل، مصالحہ جات، چائے اور دالیں ہیں، خوردنی تیل کی درآمد میں قیمت اور مقدار دونوں کے لحاظ سے اچھا خاصہ اضافہ ہوا۔

چار ماہ میں پام آئل کی درآمد میں قیمت کے اعتبار سے 71.54 فیصد اضافہ ہوا اور یہ ایک ارب 13 کروڑ ڈالر سے بڑھ کر 66 کروڑ 29 لاکھ 60 ہزار ڈالر ہوگئی جس کی وجہ بین الاقوامی سطح پر قیمتوں میں اضافہ ہے۔

اس کے نتیجے میں گزشتہ چند ماہ کے دوران گھریلو صارفین کے لیے تیل اور گھی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔

تاہم ایک سال قبل کے مقابلے رواں مالی سال کے 4 ماہ کے دوران سویابین تیل کی درآمد میں قیمت کے لحاظ سے 50.24 فیصد اور مقدار کے لحاظ سے 71.81 فیصد کمی ہوئی۔