The Dawn News - World - America Europe

امریکا نے پاکستان، بھارت کیلئے کورونا سے متعلق سفری ہدایات میں مزید نرمی کردی
امریکی سینٹر فار ڈیزیز کنٹرول اینڈ پریوینشن (سی ڈی سی) نے کووِڈ 19 انفیکشن میں کمی کے بعد 6 ممالک کے لیے سفری ہدایات کا درجہ کم کر کے ’لیول ون: لو‘ کردیا۔

ان ممالک میں پاکستان، بھارت، جاپان، لائبیریا، گمبیا اور موزمبیق شامل ہیں۔

برطانوی خبر رساں ادارے ’رائٹرز‘ کی رپورٹ کے مطابق رواں برس اگست میں سی ڈی سی نے پاکستان کے لیے ’لیول 2 ٹریول ہیلتھ نوٹس‘ جاری کیا تھا جو ملک میں کورونا وائرس کی معتدل صورتحال کی جانب اشارہ کر رہا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: امریکا نے پاکستان کیلئے سفری پابندیوں میں نرمی کردی

ہفتے کے روز پاکستان میں کورونا کیسز مثبت آنے کی کم ترین شرح ریکارڈ ہوئی تھی جو 0.78 فیصد تھی جبکہ یومیہ کیسز کی تعداد میں اگست کے مقابلے نمایاں کمی آئی ہے۔

آخری مرتبہ ملک میں 231 سے کم کیسز 14 ماہ قبل اگست 2020 میں رپورٹ ہوئے تھے جس کی تعداد 213 تھی۔

اسی طرح کیسز مثبت آنے کی شرح مارچ میں ملک میں وبا کے آغاز کے بعد سے اب تک دیکھی گئی سب سے کم شرح ہے۔

منگل کے روز پاکستان میں مسلسل چوتھے روز 300 سے کم کیسز رپورٹ ہوئے جس کی تعداد 216 ہے اور کیسز مثبت آنے کی شرح بھی مزید کم ہو کر 0.63 فیصد ہوگئی۔

ملک میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران وائرس کی تشخیص کے لیے 33 ہزار 435 ٹیسٹ کیے گئے۔

مزید پڑھیں: امریکا نے 20 ماہ کی پابندی کے بعد بین الاقوامی سرحدیں کھول دیں

اب تک مجموعی طور پر رپورٹ ہونے والے کیسز کی تعداد 12 لاکھ 80 ہزار 92 ہے جس میں سے 28 ہزار 618 افراد موت کے منہ میں چلے گئے۔

حالیہ سفری ہدایات میں سی ڈی سی نے جمہوریہ چیک، ہنگری اور آئس لینڈ میں کورونا کیسز بڑھنے کی وجہ سے ان ممالک کا سفر نہ کرنے کی ہدایت کی ہے۔

سی ڈی سی نے ان 3 ممالک کے لیے سفری درجہ بندی کو بڑھا کر ’لیول فور: ویری ہائی‘ کردیا ہے اور امریکی شہریوں کو کہا ہے کہ یہاں کے سفر سے گریز کریں۔