The Dawn News - Pakistan - Sindh

تین روز کے وقفے سے کراچی کی ایک اور بڑی مارکیٹ میں آتشزدگی
کراچی: صدر کی زینب مارکیٹ کے ساتھ قائم ایک اور مشہور مارکیٹ، وکٹوریہ مارکیٹ میں آتشزدگی کے نتیجے میں 4 گودام اور 45 دکانیں جل کر راکھ ہوگئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ ایک ہفتے میں آتشزدگی کا دوسرا بڑا واقعہ ہے، اس سے قبل صدر کی کوآپریٹو مارکیٹ میں 14 نومبر کو لگنے والی آگ سے سیکڑوں دکانین جل کر خاکستر ہوگئی تھیں۔

عبداللہ ہارون روڈ پر واقع اس مارکیٹ کی پانچویں منزل پر آگ صبح ساڑھے 11 بجے لگی جس پر شدید کوششوں سے کئی گھنٹوں بعد قابو پایا گیا جبکہ کولنگ کا عمل رات دیر تک جاری رہا۔

ڈپٹی کمشنر ارشاد سودر نے ڈان سے بات کرتے ہوئے بتایا کہ کئی منزلہ شاپنگ سینٹر کی بالائی منزل آگ سے تقریباً پوری تباہ ہوگئی۔

انہوں نے بتایا کہ اس منزل پر زیادہ تر گودام تھے جہاں موسم سرما کے کپڑے رکھے گئے تھے اور چونکہ وہاں کوئی سرگرمی نہیں تھی اس لیے آگ آتشزدگی کا نتیجہ معلوم ہوتی ہے۔

ایس ایس پی زبیر نذیر شیخ نے کہا کہ آتشزدگی کے نتیجے میں کوئی زخمی نہیں ہوا اور قانونی کارروائی کے آغاز کے لیے فائرمین کی رپورٹ کا انتظار کیا جارہا ہے۔

ایڈمنسٹریٹر کراچی مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ آتشزدگی کی اصل وجوہات جاننے کے لیے تحقیقات کی جائیں گی۔

آگ بجھانے کیلئے مناسب انتظامات کا فقدان

چیف فائر افسر مبین احمد نے ڈان کو بتایا کہ 12 سے 13 فائر انجنز اور 2 اسنارکلز نے آگ بجھانے کی کوششوں میں حصہ لیا۔

انہوں نے بتایا کہ عمارت کی بالائی منزل پر واقع 4 گودام تباہ ہوگئے اور دکانداروں نے دعویٰ کیا کہ 40 سے 45 دکانیں تباہ ہوئی ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ عمارت میں آگ بجھانے کے مناسب انتظامات نہیں تھے اور کپڑے جن میں زیادہ تر جیکٹس اور سویٹرز مارکیٹ کے اندر اور سیڑھیوں پر بھی رکھے گئے تھے جس کی وجہ سے آگ قابو کرنے میں مشکلات ہوئیں۔

چیف فائر افسر کا مزید کہنا تھا کہ اس مصروف مارکیٹ میں کوئی فائر الارم نہیں تھا اور دکانداروں کو آگ لگنے کا اس وقت پتا چلا جب شعلے بلند ہوئے اور کالا دھواں عمارت سے نکلتا ہوا دکھائی دیا۔

وزیر اعلیٰ مراد علی شاہ کا نوٹس

وزیر اعلیٰ سندھ مراد علی شاہ نے وکٹوریہ مارکیٹ کی آتشزدگی کا نوٹس لیتے ہوئے صدر میں ایک ہفتے کے دوران آتشزدگی کے دو واقعات کے حوالے سے انکوائری رپورٹ طلب کرلی۔

کوآپریٹو مارکیٹ کے تاجروں نے آتشزدگی کے پیچھے تخریب کاری کا شبہ ظاہر کیا تھا اور نامعلوم ملزمان کے خلاف پریڈی تھانے میں ایف آئی آر درج کرائی تھی۔

دوسری جانب ایس ایس پی جنوبی نے ڈان کو بتایا کوآپریٹو مارکیٹ میں آتشزدگی کے واقعے کی تحقیقات شروع کردی گئی ہیں لیکن وہ قانونی کارروائی کے آغاز کے لیے فائر بریگیڈ سے آگ لگنے کی اصل وجہ کی رپورٹ کا انتظار کر رہے ہیں۔