The Dawn News - Pakistan - KP-FATA

چارسدہ: شادی سے انکار پر لڑکی کا قتل
چارسدہ کے علاقے سردریاب میں لڑکی کے خاندان کی جانب سے شادی سے انکار پر لڑکے نے اپنی نو عمر کزن کو قتل کردیا۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق مقتولہ کے والد نے پولیس کو بتایا کہ لڑکی کی منگنی ہوچکے تھی جبکہ ان کے بھتیجے نے میری بیٹی سے شادی کی پیشکش کی تھی۔

مزیدپڑھیں: فیصل آباد: شادی سے انکار پر بس کی خاتون میزبان قتل

انہوں نے بتایا کہ لڑکی کی پہلے منگنی ہونے کے پیش نظرپیشکش مسترد کردی تھی۔

مقتولہ کے والد نے مزید بتایا کہ مشتبہ شخص ان کے گھر میں داخل ہوا اور اس کی بیٹی پر فائرنگ شروع کر دی، جس سے اس  نے موقع پر ہی دم توڑ دیا۔

چارسدہ سٹی پولیس نے ملزم کے خلاف پی پی سی کی دفعہ 302 کے تحت ایف آئی آر درج کر کے اس کی گرفتاری کے لیے کوششیں شروع کر دیں۔

خیال رہے کہ شادی سے انکار پر قتل کے متعدد واقعات ہر سال رپورٹ ہوتے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:  شادی سے انکار: خاتون کا نوجوان پر تیزاب سے حملہ

اس سے قبل 2018 میں پنجاب کے علاقے اٹک میں شادی سے انکار پر لڑکے نے فائرنگ کرکے دلہن کو قتل کردیا تھا۔

پولیس کے مطابق دلہن پر فائرنگ کرنے والا نوجوان دلہا بلال کا کزن تھا اور اس نے رخصتی کی تقریب میں فائرنگ کی تھی۔

اسی طرح کا ایک افسوسناک واقعہ  فیصل آباد میں پیش آیا تھا جب نجی بس سروس کے سیکیورٹی گارڈ کی جانب سے خاتون میزبان 19 سالہ مہوش ارشد پر شادی کے لیے دباؤ ڈالا جارہا تھا اور جون 2018  میں سیکیورٹی گارڈ نے بس ٹرمنل پر پہنچ کر اسے فائرنگ کرکے قتل کردیا تھا۔

واقعے کے حوالے سے منظر عام پر آنے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا تھا کہ دوران سفر سیکیورٹی گارڈ نے خاتون میزبان کا ہاتھ پکڑ رکھا تھا اور ان سے بدتمیزی کررہا تھا۔