The Dawn News - Tech - Mobilephones

شیاؤمی کے نئے فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کی ممکنہ تاریخ سامنے آگئی
ایسی رپورٹس تو پہلے ہی سامنے آرہی ہیں کہ شیاؤمی کی جانب سے نئی فلیگ شپ فون سیریز کو دسمبر میں متعارف کرایا جارہا ہے۔

مگر اب ایک نئی لیک میں شیاؤمی 12 کو متعارف کرانے کی تاریخ بتائی گئی ہے۔

رپورٹ کے مطابق کمپنی کی جانب سے نئے فلیگ شپ فون کو 16 دسمبر کو متعارف کرایا جائے گا اور یہ ایونٹ 4 گھنٹے دورانیے کا ہوگا۔

اس کا مطلب یہ بھی ہے کہ نئے فلیگ شپ فون کے ساتھ متعدد دیگر پراڈکٹس جیسے ایم آئی یو آئی 13 اور فولڈ ایبل مکس فلوڈ کا اپ ڈیٹ ورژن بھی اس ایونٹ میں پیش کیا جاسکتا ہے۔

رپورٹ کے مطابق اس ایونٹ میں صرف شیاؤمی 12 کو ہی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے جبکہ شیاؤمی 12 پرو اور 12 الٹرا کو 2022 میں کسی وقت پیش کیا جائے گا۔

اب تک جو لیکس سامنے آئی ہیں ان کے مطابق شیاؤمی 12 میں امولیڈ ڈسپلے پہلے سے زیادہ ریفریش ریٹ اور 2K ریزولوشن دیا جائے گا۔

فون کے اندر اسنیپ ڈراگون کا 8 جنریشن پراسیسر ہوگا، 120 واٹ فاسٹ چارجنگ سپورٹ اور بیک پر 3 کیمروں کا سیٹ اپ ہوگا۔

اس سیٹ کا مین کیمرا ممکنہ طور پر 50 میگا پکسل سنسر سے لیس ہوگاْ۔

کمپنی کی جانب سے فی الحال نئے فلیگ شپ فون کو متعارف کرانے کے حوالے سے کوئی تفصیلات جاری نہیں کی گئیں۔

اس سے پہلے شیاؤمی کے ریڈمی برانڈ کے جنرل منیجر لیو وائی بنگ نے حال ہی میں کہا تھا کہ وہ چین میں مارکیٹ لیڈر بننے کے لیے تیار ہیں۔

اس وقت چین میں ویوو 23 فیصد شیئر کے ساتھ سب سے آگے ہے جس کے بعد اوپو اور آنر بالترتیب 21 اور 18 فیصد شیئر کے ساتھ دوسرے اور تیسرے نمبر پر ہیں۔

شیاؤمی 14 فیصد شیئر کے ساتھ چوتھے نمبر پر ہے۔

لیو وائی بنگ نے بتایا کہ کمپنی کے بانی نے سخت ہدایات دی ہیں کہ شیاؤمی کو اگلے 3 برسوں میں چینی اسمارٹ فون مارکیٹ میں بالادست پوزیشن میں ہونا چاہیے۔