The Dawn News - Tech - Mobilephones

2021 کے اولین 9 ماہ تک سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے؟
سام سنگ اور شیاؤمی دنیا کی 2 سب سے بڑی اسمارٹ فون کمپنیاں ہیں، یعنی ان کی ڈیوائسز سب سے زیادہ فروخت ہوتی ہیں۔

مگر کیا آپ کو معلوم ہے کہ دنیا بھر میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون کونسا ہے ؟

یقین کرنا مشکل ہوگا مگر جنوری سے ستمبر 2021 کے دوران دنیا بھر میں جو اسمارٹ فون سب سے زیادہ فروخت ہوا، وہ شیاؤمی یا سام سنگ کے نہیں۔

اسمارٹ فون مارکیٹ کے اعدادوشمار جاری کرنے والی کمپنی آئی ڈی سی کی جانب سے جاری رپورٹ کے مطابق 2021 کے اولین 9 ماہ میں سب سے زیادہ فروخت ہونے والا اسمارٹ فون ایپل کا آئی فون 12 ہے۔

آئی فون 12 سیریز کی یہ کامیابی کی وجہ پہلی بار ایپل کی جانب سے 5 جی اپ گریڈ صارفین کو آئی او ایس آپریٹنگ سسٹم میں فراہم کرنا ہے۔

اس سے قبل 2020 کی 4 سہ ماہیوں میں آئی فون 11 کو پہلی پوزیشن حاصل رہی تھی جو 2021 کی پہلی سہ ماہی میں آئی فون 12 نے چھین لی تھی۔

درحقیقت رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ جنوری سے ستمبر 2021 کے دوران سب سے زیادہ فروخت ہونے والے 5 فونز میں سے 4 ایپل کے آئی فونز ہی ہیں۔

آئی فون 12 کے بعد سب سے زیادہ فروخت ہونے والا فون سام سنگ کا گلیکسی اے 12 رہا، جس کے بعد آئی فون 11، آئی فون 12 پرو میکس اور آئی فون 12 پرو بالترتیب تیسرے، چوتھے اور 5 ویں نمبر پر رہے۔

رپورٹ میں ہر ماڈل کے فروخت ہونے والے یونٹس کی تعداد نہیں بتائی گئی ممکنہ طور پر یہ اعدادوشمار 2021 مکمل ہونے پر جاری ہوں گے۔

آئی فون 13 اس فہرست کا حصہ اس لیے نہیں کیونکہ وہ تیسری سہ ماہی کے آخر میں ہی فروخت کے لیے پیش کیا گیا۔

مگر تجزیہ کاروں کے مطابق آئی فون 13 کی مانگ کافی زیادہ ہے تو چوتھی سہ ماہی میں وہ بھی اس فہرست میں کسی نمبر پر موجود ہوگا۔