The Dawn News - Pakistan

سام سنگ نے پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنا شروع کردیے
کراچی: دنیا کے سب سے بڑے موبائل مینوفیکچررز میں سے ایک سام سنگ کمپنی نے بالآخر پاکستان میں موبائل فون تیار کرنا شروع کردیے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق اس سے صنعت اور حکام کو امید ملی ہے کہ آئندہ آنے والے مہینوں میں ملک کا درآمدی بل کم ہوجائے گا۔

یہ پیش رفت کمپنی کے اعلیٰ منیجرز کی سینیٹرز کے ساتھ ایک اجلاس میں سامنے آئی جنہوں نے پروڈکشن سائٹ کا دورہ کیا تھا اور اس کا مقصد پاکستان میں موبائل فون مینوفیکچرنگ انڈسٹری کے لیے بڑھتے ہوئے نئے شعبے اور آنے والے چیلنجز کے بارے میں بریفنگ حاصل کرنا تھا۔

یہ بھی پڑھیں: پی ٹی اے نے لکی موٹر کو سام سنگ موبائل ڈیوائسز کی تیاری کی اجازت دے دی

سینیٹ کی قائمہ کمیٹی برائے صنعت و پیداوار کے چیئرمین فیصل سبزواری نے ڈان سے بات کرتے ہوئے کہا کہ ’ہمیں بتایا گیا ہے کہ سام سنگ نے باقاعدہ طور پر اپنی پیداوار شروع کردی ہے‘۔

فیصل سبزواری نے سام سنگ پروڈکش یونٹ اور گاڑیوں کے ایک مینوفیکچرنگ پلانٹ کا دورہ کرنے والی سینیٹ کمیٹی کے وفد کی سربراہی کی اور ایکسپورٹ پراسسنگ زون کے ساتھ اجلاس بھی کیا۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ جان کر خوشی ہوئی کہ کمپنی نے 4 ماہ کی قلیل مدت میں پیداوار بھی شروع کردی۔

مزید پڑھیں: سام سنگ کا پاکستان میں موبائل فونز تیار کرنے کا منصوبہ

سینیٹر نے بتایا کہ ہم نے پروڈکشن یونٹ کا دورہ کیا جو جدید خطوط پر استوار ہے اور ظاہر ہے کہ مقامی افرادی قوت، مقامی صنعت کی سپورٹ اور حکومت کی جانب سے فراہم کردہ سازگار ماحول اس کامیابی کا سبب بنا۔

انہوں نے مزید کہا کہ لیکن پھر بھی مجھے یقین ہے کہ ہمیں صرف اسمبلنگ میں ترقی سے آگے بڑھ کر صنعت کو مقامی بنانے تک جانا چاہیے۔

خیال رہے کہ ملک میں موبائل فونز کی مقامی پیداوار کو بہت فروغ ملا ہے۔

پاکستان ٹیلی کمیونیکیشن اتھارٹی (پی ٹی اے) کے اعداد و شمار کے مطابق رواں برس کے ابتدائی 10 ماہ کے دوران مقامی مینوفیکچرنگ پلانٹ سے موبائل فونز کی پیداوار دگنی ہو کر ایک کروڑ 88 لاکھ 70 ہزار کی سطح پر جاپہنچی جبکہ درآمد شدہ فونز کی تعداد 4 کروڑ 50 لاکھ تھی۔

یہ بھی پڑھیں: پاکستان اسمارٹ فونز برآمد کرنے والے ممالک کی فہرست میں شامل

تاہم موبائل فونز کی مقامی پیداوار میں اضافے کے باوجود درآمدت اس سے بھی بلند سطح پر رہی۔

پی ٹی اے کے اعداد و شمار کے مطابق ملک میں رواں مالی سال کے ابتدائی 4 ماہ (جولائی تا اکتوبر) کے دوران 64 کروڑ 46 لاکھ 70 ہزار ڈالرز مالیت کے فونز درآمد کیے گئے جس میں گزشتہ برس کے اسی عرصے کے 55 کروڑ 79 لاکھ 61 ہزار ڈالر کے مقابلے 15.54 فیصد اضافہ دیکھا گیا۔