The Dawn News - Tech - Mobilephones

چپس کا بحران: ایپل ایک دہائی میں پہلی بار آئی فون پروڈکشن روکنے پر مجبور
ایپل کے آئی فونز دنیا بھر میں سب سے زیادہ مقبول اسمارٹ فونز میں سے ایک ہیں جن کے کروڑوں ماڈلز ہر سال فروخت ہوتے ہیں۔

مگر لوگوں کو جلد امریکی کمپنی کے آئی فون کے مختلف ماڈلز کی دستیابی میں مشکلات کا سامنا ہوسکتا ہے۔

اس کی وجہ چپس کی قلت ہے جس کے باعث آئی فونز کی پروڈکشن پر اثرات مرتب ہوسکتے ہیں۔

درحقیقت چپس کی بحران کے باعث ایپل ایک دہائی سے زائد عرصے بعد آئی فونز (آئی فون 13 نہیں بلکہ پرانے ماڈلز) کی پروڈکشن کو روکنے پر مجبور ہوئی ہے

ایک رپورٹ کے مطابق سپلائی چین کی مشکلات اور چین میں توانائی کے بحران کے باعث ایپل کو کئی دن تک پروڈکشن کو روکنا پڑا۔

رپورٹ میں ایپل کی جانب سے پروڈکشن روکنے کا وقت تو نہیں بتایا گیا مگر یہ ضرور وضاحت کی گئی کہ اس ہفتے ایپل کی جانب سے ہالیڈے سیزن کے دوران آئی فونز کی عالمی طلب کو پورا کرنے کے لیے پروڈکشن میں اضافی وقت دیا جارہا ہے۔

ایک سپلائی چین منیجر نے بتایا کہ پرزہ جات اور چپس کی قلت کے باعث ہالیڈے سیزن میں زیادہ وقت تک کام کرنے اور اضافی تنخواہ دینے کی کوئی تک نہیں۔

ایپل نے چپس کی قلت کے باعث اکتوبر 2021 میں آئی فون 13 کی پروڈکشن میں کٹوتی کا اعلان کیا تھا جبکہ نومبر 2021 میں آئی فون 13 کی پروڈکشن کے لیے آئی پیڈ کی تیاری کو روکا گیا، مگر پھر بھی بحران کے باعث پروڈکشن کو روکنا پڑا۔

ایپل نے ابتدا میں 2021 میں آئی فون 13 سیرہز کے ساڑھے 9 کروڑ یونٹس کی فروخت کا ہدف طے کیا تھا مگر اس تعداد کو دسمبر کے آغاز میں ساڑھے 8 کروڑ تک محدود کردیا گیا۔

رپورٹ کے مطابق ستمبر اور اکتوبر میں آئی فون 13 ماڈلز کی پروڈکشن ابتدائی ہدف سے 20 فیصد کم رہی تھی، جبکہ پرانے آئی فونز کی پروڈکشن میں 25 فیصد کمی آئی۔