The Dawn News - Pakistan - Islamabad

حکومت شہباز شریف کو دوبارہ جیل بھیجنا چاہتی ہے، مسلم لیگ (ن)
اسلام آباد: پاکستان مسلم لیگ (ن) نے دعویٰ کیا ہے کہ 2023 کے عام انتخابات میں الیکٹرانک ووٹنگ مشین (ای وی ایم) استعمال نہیں ہوں گی۔

حزب اختلاف کی بڑی جماعت پاکستان مسلم لیگ (ن) نے اس خدشے کا اظہار کیا ہے کہ حکومت ایک بار پھر قائد حزب اختلاف شہباز شریف کو جیل بھیجنے کی کوشش کر رہی ہے اور اس مرتبہ حکومت وفاقی تحقیقاتی ادارے کا استعمال کرنا چاہتی ہے۔

دوسری جانب وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی روابط شہباز گِل کا کہنا تھا کہ شہباز شریف کو 25 ارب روپے کی کرپشن کے کیس میں ایف آئی اے کے سوالات کے جواب دینے چاہئیں۔

ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے پاکستان مسلم لیگ (ن) کی سیکریٹری اطلاعات مریم اورنگزیب کا کہنا تھا کہ ’عمران خان کو عوام کی فکر نہیں ہے کیونکہ وہ منتخب وزیر اعظم نہیں ہیں، وہ سمجھتے ہیں کہ آئندہ انتخابات ای وی یم کے ذریعے ہوں گے، ان کے خیال میں ای وی ایم کے ذریعے انتخابات میں دھاندلی کرکے انہیں عوام کے ووٹوں کی ضرورت نہیں ہوگی، لیکن آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے‘۔

مزید پڑھیں: شوگر اسکینڈل: شہباز شریف، حمزہ شہباز 16 ارب روپے کی ٹریل دینے میں ناکام رہے، ایف آئی اے

جب مریم اورنگزیب سے سوال کیا گیا کہ وہ کس بنیاد پر یہ دعویٰ کر رہی ہیں کہ آئندہ انتخابات ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے تو ان کا کہنا تھا کہ ’عمران خان جانتے ہیں کہ عوام انہیں ووٹ نہیں دیں گے، اس لیے انتخابات بھی ای وی ایم کے ذریعے نہیں ہوں گے‘۔

دوسری جانب حکومت آئندہ انتخابات کے وقت ای وی ایم متعارف کروانے کے فیصلے پر قائم نظر آتی ہے۔ اس مقصد کے لیے اس نے پارلیمان سے انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال سے متعلق قانون سازی کی منظوری دی ہے۔

تاہم اپوزیشن جماعتوں نے خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ای وی ایم کے استعمال سے انتخابات میں منظم دھاندلی کی راہ ہموار ہوگی۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے بھی انتخابات میں ای وی ایم کے استعمال پر اعتراض کیا ہے۔

مریم اورنگزیب کا کہنا تھا حکومت نے شریف خاندان کے بینک اکاؤنٹس اور تمام کاروبار کی جانچ پڑتال کی لیکن وہ شریف خاندان پر کرپشن کا کوئی الزام ثابت نہیں کر سکے۔

مریم اورنگزیب کے بیان کا جواب دیتے ہوئے وزیر اعظم کے معاون خصوصی شہباز گِل کا کہنا تھا کہ ’3 دہائیوں تک اقتدار میں رہنے والے چور آج اپنا بویا ہی کاٹ رہے ہیں‘۔

یہ بھی پڑھیں: شہباز، حمزہ کیس: ایف آئی اے کو انکوائری رپورٹ جمع کرانے میں تاخیر پر شوکاز نوٹس جاری

انہوں نے کہا کہ عوام کو حکمران جماعت پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) پر مکمل اعتماد ہے۔

ان کا مزید کہنا تھا وہ ’کرپٹ حکمران جنہوں نے قومی دولت لوٹی‘ اور جو ’دوائی لینے‘ ملک سے باہر گئے انہیں اب واپس آجانا چاہیے۔

انہوں نے سوال کیا کہ ’اس وقت کے وزیر خزانہ کب واپس آئیں گے؟‘

شہباز گل کا کہنا تھا کہ نواز شریف اور اسحٰق ڈار دونوں کو واپس آکر عدالتوں کا سامنا کرنا چاہیے۔

یہ خبر 13 دسمبر 2021 کو ڈان اخبار میں شائع ہوئی۔