The Dawn News - Pakistan

شعبہ ٹرانسپورٹ میں ویکسینیشن پر عملدرآمد کرانے کی مہم میں تیزی
اسلام آباد: نیشنل کمانڈ اینڈ آپریشن سینٹر (این سی او سی) نے دعویٰ کیا ہے کہ ٹرانسپورٹ کے شعبے میں لازمی ویکسی نیشن پر عملدرآمد کی مہم کے دوران ملک بھر میں 12 ہزار 73 گاڑیوں کا معائنہ کیا گیا جس میں سے 172 کو ضبط کیا گیا جبکہ 37 گرفتاریاں عمل میں آئیں۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق خصوصی مہم کے تحت یہ معائنے تمام وفاقی اکائیوں نے مشترکہ مانیٹرنگ ٹیموں (جے ایم ٹی) کے ذریعے کیے تاکہ شعبہ ٹرانسپورٹ میں ویکسی نیشن کو لازمی بنایا جاسکے۔

مذکورہ مہم 8 دسمبر سے شروع ہوئی تھی اور رواں ماہ کی 18 تاریخ تک جاری رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: اومیکرون کے تین مشتبہ کیسز کے نتائج آئندہ 24 گھنٹے میں موصول ہوں گے، این آئی ایچ

این سی او سی نے بتایا کہ جے ایم ٹیز کو شہروں کے اندر یا درمیان چلنے والے ہر قسم کی نجی و پبلک ٹرانسپورٹ کا داخلی و خارجی مقام، ٹول پلازوں، بس اڈوں، انٹرچینجز، صوبائی حدود میں ٹھہرنے کے مقامات، قومی شاہراہوں اور موٹرویز پر معائنے کرنے کا اختیار ہے۔

فورم کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا کہ ’صرف ویکسین لگوانے والے افراد اور طبی استثنیٰ کا سرٹیفکیٹ رکھنے والے افراد کو ہی سفر کی اجازت دی جائے گی‘۔

ساتھ ہی کہا گیا کہ موبائل ویکسی نیشن ٹیموں کے ذریعے گاڑی کے غیر ویکسین شدہ عملے یا مسافروں کو موقع پر ہی ویکسین لگانے کا بندوبست کیا جائے گا۔

مزید پڑھیں: 2 کووڈ ویکسینز کا امتزاج طاقتور مدافعتی ردعمل کے حصول میں مددگار قرار

اس لازمی شرط پر عملدرآمد کے لیے جن علاقوں کا معائنہ کیا گیا ان میں راولپنڈی، اسلام آباد، لودھراں، اوکاڑہ، کیماڑی، حافظ آباد، لاہور، قصور، ملتان، جہلم اور شاہ کوٹ شامل ہیں۔

دوسری جانب این سی او سی کے اعداد و شمارکے مطابق گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران ملک میں مزید 244 افراد میں کورونا وائرس کی تصدیق ہوئی جبکہ 6 افراد انتقال کر گئے۔

اس وقت ملک میں وائرس کے 9 ہزار 48 فعال کیسز موجود ہیں۔