The Dawn News - Tech

کراچی میں آئی ٹی پارک کے قیام کا منصوبہ
صوبہ سندھ کے دارالحکومت اور ملک کے سب سے بڑے شہر کراچی میں حکومت نے انفارمیشن ٹیکنالوجی (آئی ٹی) پارک بنانے کے منصوبے پر کام کا آغاز کردیا۔

سرکاری خبر رساں ادارے ’ایسوسی ایٹڈ پریس آف پاکستان‘ (اے پی پی) کے مطابق کراچی ایئرپورٹ کے قریب بنائے جانے والا آئی ٹی پارک ایک لاکھ مربع میٹر سے زائد کے رقبے پر بنایا جائے گا۔

منصوبے سے منسلک وزارت انفارمیشن ٹیکنالوجی کے ایک اعلیٰ عہدیدار کے مطابق آئی ٹی پارک دراصل ایک کثیر منزلہ عمارت سمیت پارک پر مشتمل ایک ایسا منصوبہ ہوگا، جس سے 8 ہزار افراد کو روزگار میسر ہوگا۔

مذکورہ آٹی ٹی پارک کے منصوبے کے تحت ایک 8 منزلہ عمارت تعمیر کی جائے گی، جس میں مختلف آئی ٹی کمپنیز کے دفاتر سمیت آئی ٹی سیکٹر میں تعاون کرنے والے اداروں کے آفس بھی ہوں گے۔

یہ بھی پڑھیں: آئی ٹی پارک، ریگولیٹری باڈی بنانے پر کام جاری ہے، وفاقی وزیر

مجموعی طور پر آئی ٹی پارک میں 210 انفارمیشن ٹیکنالوجی کمپنیز کے دفاتر ہوں گے اور وہاں 8 ہزار 400 افراد بیک وقت کام کر سکیں گے۔

مذکورہ سینٹر ملک بھر کے اداروں اور شہروں کو آئی ٹی سیکٹر میں معاونت اور مدد فراہم کرنے سمیت آئی ٹی سے متعلق منصوبے کی نگرانی اور تیاری میں بھی اہم کردار ادا کرے گا۔

حکومتی عہدیدار کے مطابق کراچی کے آئی ٹی پارک کی ابتدائی لاگت کا تخمینہ 31 ارب روپے رکھا گیا ہے اور مذکورہ منصوبے کے بعد ملک کے دیگر شہروں میں بھی پارکس کا قیام عمل میں لایا جائے گا۔

کراچی کے بعد کوئٹہ، گوادر، سکھر، حیدرآباد، فیصل آباد، بنوں، سوات اور مردان میں بھی ایسے ہی آئی ٹی پارک بنائیں گے۔

ابھی یہ کہنا قبل از وقت ہے کہ کراچی کے آئی ٹی پارک کی تکمیل کب تک مکمل ہوگی، تاہم خیال کیا جا رہا ہے کہ مذکورہ منصوبہ 2025 کے بعد کام کا آغاز کرے گا۔

پاکستان مذکورہ آئی ٹی پارک کو جنوبی کوریا سمیت دیگر ممالک کی معاونت سے مکمل کرے گا۔