The Dawn News - Sport - Cricket

مزید کورونا کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان شبہات کا شکار
کرکٹ سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے وفد کے 5 مزید اراکین کورونا وائرس کا شکار ہوگئے جن میں 3 کھلاڑی بھی شامل ہیں۔

اس صورتحال میں ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ (سی ڈبلیو آئی) آج پاکستان کرکٹ بورڈ کے ساتھ اجلاس کررہا ہے جس میں اس بات پر غور کیا جائے گا کہ کیا دورہ یہیں ختم کردیا جائے۔

برطانوی خبررساں ادارے رائٹرز کی رپورٹ کے مطابق ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے کراچی میں آج ہونے والے تیسرے ٹی 20 میچ سے چند گھنٹے قبل ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا کہ دونوں بورڈز اس بات کا فیصلہ کرنے کے لیے اجلاس کررہے ہیں کہ کیا دورہ جاری رہنا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں:ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، سیریز سے باہر

خیال رہے کہ ویسٹ انڈیز کی ٹیم کو پاکستان میں 3 ون ڈے انٹرنیشنل میچز بھی کھیلنے ہیں۔

رپورٹ کے مطابق جن کھلاڑیوں میں کووڈ 19 کی تصدیق ہوئی ان میں وکٹ کیپر شائے ہوپ، اسپنر عقیل حسین اور آل راؤنڈر جسٹن گریوز شامل ہیں۔

ان کے علاوہ اسسٹنٹ کوچ روڈی ایسٹوک اور فزیشن اکشے من سنگھ کا بھی بدھ کے روز ہونے والا ٹیسٹ مثبت آیا۔

ویسٹ انڈیز بورڈ کے بیان میں کہا گیا کہ’چنانچہ تینوں کھلاڑی آئندہ میچز میں شرکت نہیں کریں گے اور پانچوں افراد ویست انڈیز اسکواڈ سے الگ ہو کر آئسولیشن میں رہیں گے‘۔

مزید پڑھیں:کرکٹ سیریز کیلئے ویسٹ انڈیز کی ٹیم پاکستان پہنچ گئی

بیان میں مزید کہا گیا ’وہ 10 دن یا اس وقت تک آئسولیشن میں رہیں گے جب تک ان کے پی سی آر ٹیسٹ منفی نہیں آجاتے‘

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل اور آل راؤنڈرز روسٹن چیز اور کیل میئرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک نان کوچنگ رکن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

اس کے علاوہ پہلے ٹی 20 میچ میں انگلی زخمی ہونے کی وجہ سے بلے باز ڈیون تھامس بھی میچ نہیں کھیل سکے۔

پاکستان کو 13 دسمبر سے شروع ہونے والی ٹی 20 سیریز میں 0-2 سے برتری حاصل ہے۔