The Dawn News - Sport - Cricket

کورونا کے کیسز کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے سیریز ملتوی
پاکستان کے دورے آئی ویسٹ انڈین ٹیم کے متعدد کھلاڑیوں کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کے سبب پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان ون ڈے میچوں کی سیریز ملتوی کردی گئی ہے۔

بدھ کو کیے گئے پی سی آر ٹیسٹ کے نتیجے میں ویسٹ انڈیز کے اسکواڈ میں کھلاڑیوں سمیت مزید پانچ افراد کے کورونا وائرس کا شکار ہونے کی تصدیق ہوئی تھی جس کے بعد پاکستان میں وائرس کا شکار ہونے والے ویسٹ انڈین وفد کے کُل اراکین کی تعداد 9 ہو گئی تھی۔

مزید پڑھیں: مزید کورونا کیسز سامنے آنے پر ویسٹ انڈیز کا دورۂ پاکستان شبہات کا شکار

دونوں کرکٹ بورڈ کی جانب سے جاری مشترکہ اعلامیے کے مطابق سیریز کو ملتوی کرنے کا متفقہ طور پر فیصلہ کیا گیا ہے اور یہ سیریز آئندہ سال جون میں دوبارہ شیڈول کی جائے گی۔

اس حوالے سے بیان میں کہا گیا کہ جمعرات کی صبح پاکستان کرکٹ بورڈ(پی سی بی) کے کووڈ پروٹوکولز کے تحت ویسٹ انڈیز کے 15 کھلاڑیوں اور عملے کے چھ اراکین کے ریپڈ انٹیجن ٹیسٹ کیے گئے اور تمام 21 اراکین کے یہ ٹیسٹ منفی آئے جس کے بعد تیسرا ٹی20 شیڈول کے مطابق منعقد کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔

تاہم دونوں ٹیموں کی فلاح کے ساتھ ساتھ دورے پر آئی ویسٹ انڈین ٹیم کے محدود وسائل کو مدنظر رکھتے ہوئے ون ڈے سیریز کو ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا اور اس کو دوبارہ جون 2022 میں شیڈول کیا جائے گا۔

واضح رہے کہ یہ ون ڈے سیریز آئی سی سی مینز ورلڈ کپ سپر لیگ کا حصہ ہے جسے آئندہ ون ڈے ورلڈ کپ  کے لیے کوالیفائی کرنے کے حوالے سے نمایاں اہمیت حاصل ہے۔

یہ بھی پڑھیں: کورونا کیسز کے باوجود پاکستان، ویسٹ انڈیز کا تیسرا ٹی20 شیڈول کے مطابق ہو گا

بیان میں کہا گیا کہ اس سے ویسٹ انڈیز کو اپنے بہترین کھلاڑیوں پر مشتمل ٹیم ورلڈ کپ کے کوالیفائنگ مقابلوں میں اتارنے کا یکساں موقع میسر آئے گا۔

اعلامیے کے مطابق جن کھلاڑیوں کے ٹیسٹ آج منفی آئے ہیں وہ تیسرے ٹی20 کے بعد رات میں وطن واپس لوٹ جائیں گے جبکہ جن کے ٹیسٹ مثبت آئے ہیں وہ وطن روانگی سے قبل کراچی میں اپنی آئسولیشن مکمل کریں گے اور پی سی بی ان کی کرسمس سے قبل وطن واپسی یقینی بنانے کے لیے انتظامات کرے گا۔

دوسری جانب پاکستان کی ٹیم کے وہ تمام اراکین جن کے بدھ کو ہونے والے ٹیسٹ میں نتائج منفی آئے تھے، وہ بھی تیسرے ٹی20 کے بعد گھروں کو واپس لوٹ سکیں گے۔

ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ نے سیریز کے لیے شنادار انتظامات اور سیریز جون 2022 میں دوبارہ شیڈول کرنے کے حوالے سے تعاون کرنے پر پاکستان کرکٹ بورڈ کا شکریہ ادا کیا۔

مزید پڑھیں: ویسٹ انڈیز کے تین کھلاڑیوں کا کورونا ٹیسٹ مثبت، سیریز سے باہر

ٹی20 اور ون ڈے سیریز سیریز کے لیے پاکستان کے دورے پر موجود ویسٹ انڈیز کے وفد کے 5 مزید اراکین آج کورونا وائرس کا شکار ہوگئے تھے جن میں 3 کھلاڑی بھی شامل تھے۔

خیال رہے کہ اس سے قبل پاکستان آنے کے بعد ویسٹ انڈیز کے فاسٹ باؤلر شیلڈن کوٹریل، آل راؤنڈرز روسٹن چیز اور کائل میئرز کورونا وائرس سے متاثر ہوئے تھے جبکہ ایک نان کوچنگ اسٹاف کے رکن میں بھی وائرس کی تشخیص ہوئی تھی۔

ون ڈے سیریز کے تینوں میچ بھی کراچی میں 18، 20 اور 22 دسمبر کو کھیلے جانے تھے۔