The Dawn News - Pakistan

’صورتحال کی بہتری تک‘ پاکستان ریفائنری بند کردی گئی
پاکستان ریفائنری لمیٹڈ (پی آر ایل) نے آپریشنل اور گنجائش کی رکاوٹوں کی وجہ سے عارضی طور پر اپنی پیداوار بند کردی ہے۔

ڈان اخبار کی رپورٹ کے مطابق یہ بات پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے ساتھ ایک ریگولیٹری فائلنگ میں سامنے آئی۔

ملک میں کام کرنے والی 5 ریفائنریز میں سے ایک ’پی آر ایل‘ کی جانب سے نوٹس میں کہا گیا کہ ریفائنری ’صورتحال بہتر ہونے تک‘ بند رہے گی۔

یہ بھی پڑھیں: آئل مارکیٹنگ کمپنیاں اسٹاک سے گریزاں، ریفائنریز بند ہونے کے دہانے پر پہنچ گئیں

پی آر ایل کے ایک سینئر ایگزیکٹو نے ڈان کو بتایا کہ کمپنی ذخیرہ کرنے کی گنجائش ختم ہونے پر اپنا آپریشن بند کرنے پر مجبور ہوگئی۔

ان کا کہنا تھا کہ یہ صورتحال اس وقت سامنے آئی جب انڈیپنڈنٹ پاور پروڈیوسرز (آئی پی پیز) نے ایندھن لینے سے انکار کردیا جن کے پاس ہنگامی حالات کا بھی ذخیرہ ہے۔

شناخت نہ ظاہر کرنے کی شرط پر عہدیدار نے بتایا کہ چونکہ پاور سیکٹر مقامی ریفائنریز سے ایندھن نہیں لے رہا اس وجہ سے تقریباً سب کے پاس ذخیرہ کرنے کی گنجائش محدود ہو رہی ہے اور بتدریج مزید پیداوار بند کی جارہی ہے۔

مزید پڑھیں: حکومت نے تیل کمپنیوں، ریفائنریز کا آڈٹ شروع کردیا

ان کا کہنا تھا کہ کرایے کے ذخیرے کی بہت لاگت ہے اس لیے کوئی اس میں دلچسپی نہیں رکھتا سوائے اس کمپنی کے جس کا ایندھن تیل برآمد کرنے کا ارادہ ہو۔

ذرائع نے دعویٰ کیا کہ پاور ڈویژن نے پاکستان اسٹیٹ آئل (پی ایس او) کی جانب سے مقامی ریفائنریز کے خرچ پر بھاری مقدار میں ریفائنڈ تیل درآمد کرنے کے ساتھ معاملات میں گڑبڑ کر دی ہے۔

ذرائع کے مطابق آئی پی پیز کا کہنا ہے کہ ’ان کے پاس پی ایس او کو ادا کرنے کے لیے پیسے نہیں ہیں کیوں کہ انہیں ان کے واجبات نہیں دیے گئے، چنانچہ پی ایس او انہیں تیل کی فراہمی سے گریزاں تھا۔

انہوں نے پیش گوئی کی کہ اگر اس مسئلے کو فوری طور پر حل نہ کیا گیا تو آئندہ 15 روز میں تمام ریفائنریز بند ہوجائیں گی۔

یہ بھی پڑھیں: پیٹرول، ڈیزل کی مقامی پیداوار 60 فیصد تک بڑھائی جاسکتی ہے، ماہرین

رواں ماہ کے اوائل میں آئل کمپنیز ایڈوائزری کونسل نے ایک خط میں خبردار کیا تھا کہ اگر بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور آئی پی پیز کی جانب سے پروسیسڈ ایندھن اٹھانے میں ناکامی پر ریفائنریز خام تیل کی پروسیسنگ کم کرنے پر مجبور ہوگئیں تو پیٹرولیم مصنوعات کی قلت ہوسکتی ہے۔

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں (او ایم سی) خسارے کے حجم کو درآمد کرنے سے پہلے ریفائنری سے تیار شدہ مصنوعات استعمال کرتی ہیں۔

لیکن بجلی کی پیداواری کمپنیوں اور آئی پی پیز نے وعدہ کی گئی مقدار نہیں اٹھائی جس کی وجہ سے آئل مارکیٹنگ کمپنیوں کے ذخیرے میں اسٹاک جمع ہوگیا۔