The Dawn News - Life & Style

’زندگی تماشا‘ کو مارچ 2022 میں ریلیز کرنے کا اعلان
عالمی ایوارڈ یافتہ اور سال 2020 میں پاکستان کی جانب سے ’آسکر‘ کے لیے نامزد کی گئی فلم ساز سرمد کھوسٹ کی فلم ’زندگی تماشا‘ کا ٹریلر دوبارہ ریلیز کرتے ہوئے اسے آئندہ برس ریلیز کرنے کا اعلان کردیا گیا۔

’زندگی تماشا‘ کا پہلا ٹریلر ابتدائی طور پر ستمبر 2019 میں جاری کرتے ہوئے اسے جنوری 2020 میں ریلیز کرنے کا اعلان کیا گیا تھا مگر بعض مذہبی حلقوں کی جانب سے اعتراض کے بعد اس کی نمائش مؤخر کردی گئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: 'زندگی تماشا' کا پہلا ٹریلر سامنے آگیا

’زندگی تماشا‘ پر مذہبی افراد کو غلط انداز میں پیش کرنے کا الزام لگایا گیا تھا جب کہ فلم ساز ان الزامات کو مسترد کرتے ہوئے دعویٰ کرتے ہیں کہ فلم کی کہانی ’ایک اچھے مولوی کے گرد گھومتی ہے اور فلم میں کسی بھی انفرادی شخص، کسی فرقے یا مذہب کی غلط ترجمانی نہیں کی گئی‘۔

ایمان سلیمان اہم کردار میں دکھائی دیں گی—اسکرین شاٹ

فلم کا ٹریلر جاری کیے جانے کے بعد مذہبی حلقوں کے اعتراض اور دھمکیوں کے بعد اس کا ٹریلر بھی تمام سوشل میڈیا پلیٹ فارمز سے ڈیلیٹ کردیا گیا تھا، جس کے بعد فلم ساز نے اپنی حفاظت کے لیے عدالت سے رجوع بھی کیا تھا۔

سرمد کھوسٹ نے یہ دعویٰ بھی کیا تھا کہ ان پر نہ صرف فلم کو ریلیز نہ کرنے کا دباؤ ہے بلکہ انہوں نے خود کو دھمکیاں دیے جانے کا دعویٰ بھی کیا تھا۔

مزید پڑھیں:  'زندگی تماشا' کی ریلیز روکنے کے لیے دباؤ ڈالا جارہا ہے، سرمد کھوسٹ

’زندگی تماشا‘ کی کہانی پر فلم سینسر بورڈ اور سینیٹ کی انسانی حقوق کی کمیٹی میں بھی معاملہ زیر بحث آیا، جس کے بعد سینیٹ کی کمیٹی نے فلم کو ریلیز کرنے کی اجازت دی تھی۔

تاہم بعد ازاں کورونا کی وبا کے باعث سینما بند ہونے کی وجہ سے اس کی نمائش کا اعلان نہیں کیا گیا لیکن اب فلم کا ٹریلر دوبارہ جاری کرتے ہوئے اسے مارچ 2022 کو سینماؤں میں دکھانے کا اعلان کردیا گیا۔

بعض حلقوں کے اعتراض کے بعد فلم کا ٹریلر واپس لے کر اس کی نمائش روک دی گئی تھی—اسکرین شاٹ

’زندگی تماشا‘ کو پاکستان میں ریلیز کرنے سے قبل اسے چند عالمی فلم فیسٹیولز میں دکھایا جا چکا ہے اور فلم نے ’ایشین فلم فیسٹیول‘ سمیت ’بوسان فلم فیسٹیول‘ میں ایوارڈز بھی حاصل کیے تھے۔

’زندگی تماشا‘ کے جاری کیے گئے ٹریلر سے اگرچہ فلم کی کہانی کا اندازہ لگانا مشکل ہے تاہم اندازہ ہوتا ہے کہ فلم کی کہانی انتہائی حساس اور اہم موضوع کے گرد گھومتی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: 'زندگی تماشا' پر پابندی کی درخواست پر بحث کیلئے فلم کی ٹیم عدالت طلب

ٹریلر سے معلوم ہوتا ہے کہ فلم میں مذہب اور سیاست کا لبادہ اوڑھے لوگ کس طرح اپنے مقاصد حاصل کرتے ہیں جب کہ اس میں کچھ کرداروں کو بظاہر اچھے مگر چھپے ہوئے خراب کرداروں میں بھی دکھایا گیا ہے۔

’زندگی تماشا‘ کے ٹریلر کو دوبارہ ریلیز کرنے اور اس کی نمائش کے اعلان سے شائقین اور شوبز شخصیات نے خوشی کا اظہار کیا ہے۔

'زندگی تماشا' کی ہدایات سرمد کھوسٹ نے دی ہیں جبکہ انہوں نے اپنی بہن کنول کھوسٹ کے ساتھ مل کر اس فلم کو پروڈیوس بھی کیا ہے، اس کی کاسٹ میں عارف حسن، سامعیہ ممتاز، ایمان سلیمان اور عارف قریشی سمیت دیگر اداکار شامل ہیں۔