The Dawn News - Pakistan - Islamabad

خیبرپختونخوا بلدیاتی انتخابات: امیدواروں کا غلط چناؤ شکست کی بڑی وجہ بنی، وزیراعظم
وزیر اعظم عمران خان نے خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں امیدواروں کے غلط انتخاب کو پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی خراب کارکردگی کی بڑی وجہ قرار دیا۔

سماجی روابط کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں انہوں نے کہا کہ ’پی ٹی آئی نے خیبر پختونخوا کے بلدیاتی انتخابات کے پہلے مرحلے میں غلطیاں کیں اور اس کی قیمت ادا کی، جس کی بڑی وجہ امیدواروں کا غلط انتخاب تھا‘۔

ساتھ ہی انہوں نے اعلان کیا کہ وہ خیبر پختونخوا مں دوسرے مرحلے اور ملک بھر میں ہونے والے بلدیاتی انتخابات کے لیے پی ٹی آئی کی حکمت عملی کی نگرانی خود کریں گے۔

یہ بھی پڑھیں: بلدیاتی انتخابات میں پی ٹی آئی کو بڑا دھچکا، میئر پشاور کی نشست پر جے یو آئی (ف) کامیاب

وزیر اعظم  نے اس امید کا اظہار کیا کہ پی ٹی آئی مضبوط بن کر سامنے آئے گی۔

خیال رہے کہ خیبر پختونخوا کے 17 اضلاع کی 63 تحصیلوں میں پہلے مرحلے کے بلدیاتی انتخاب کے لیے پولنگ اتوار کے روز ہوئی تھی، جبکہ دوسرے مرحلے کے انتخابات آئندہ برس 16 جنوری کو ہوں گے۔

ان 63 میں سے 39 تحصیلوں کے نتائج کا اعلان الیکشن کمیشن نے کردیا ہے جس کے مطابق جمعیت علمائے اسلام (ف) میئر/چیئرمین کی سب سے زیادہ 15 نشستیں حاصل کرنے میں کامیاب رہی۔

جے یو آئی (ف) نے اپنی حریف پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کو حیران کر دیا کیوں کہ پشاور سٹی کے میئر کے مقابلے میں بھی اسے یقینی برتری حاصل ہے، جس کے لیے جے یو آئی کے حافظ زبیر علی نے 62 ہزار 388 جبکہ پی ٹی آئی کے رضوان بنگش نے اب تک 50 ہزار 659 ووٹس حاصل کیے ہیں۔

مزید پڑھیں: خیبرپختونخوا: بلدیاتی انتخابات میں حریف جماعتوں کی پی ٹی آئی پر برتری

تاہم 6 پولنگ اسٹیشنز پر امن و عامہ کی صورتحال کے باعث پولنگ ملتوی ہونے کی وجہ سے الیکشن کمیشن نے میئر کے انتخاب کا نتیجہ روک دیا ہے۔

یہ پہلی مرتبہ ہے کہ جے یو آئی (ف)  نے جنوبی خیبر پختونخوا میں اپنی روایتی طاقت کی بنیاد سے بہت دور صوبائی دارالحکومت میں اپنی جگہ بنائی ہے۔