The Dawn News - Sport - Cricket

'اومیکرون کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی'
کرکٹ آسٹریلیا کے چیف ایگزیکٹو آفیسر نیک ہوکلے نے کہا ہے کہ پاکستان میں کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی تشخیص کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کی ٹیم نے آخری مرتبہ 1998 میں پاکستان کا دورہ کیا تھا اور اس کے بعد سیکیورٹی وجوہات کے سبب پاکستان میں کوئی سیریز نہیں کھیلی جبکہ اس دوران دونوں ملکوں کے درمیان متحدہ عرب امارات، آسٹریلیا اور انگلینڈ میں سیریز کھیلی گئیں۔

مزید پڑھیں: آسٹریلیا کا 1998 کے بعد پہلے دورۂ پاکستان کا اعلان

’دی نیو ڈیلی‘ کے مطابق نک ہوکلے نے کہا کہ کورونا وائرس کی نئی قسم اومیکرون کی نئی قسم کی تشخیص اور اس حوالے سے تحفظات کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال مارچ میں پاکستان کا دورہ کرے گی۔

ان کا کہنا تھا کہ ہماری کرکٹ آسٹریلیا کی ٹیم حال ہی میں پاکستان گئی تھی اور ہم پاکستان کرکٹ بورڈ اور دیگر حکام کے ساتھ کام کررہے ہیں۔

انہوں نے صورتحال کو پیچیدہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ہم دورہ کرنے کے لیے پرعزم ہیں اور اگر پاکستان کا دورہ کرنا محفوظ ہے تو ہم پاکستان کا دورہ ضرور کریں گے۔

واضح رہے کہ گزشتہ دنوں گریگ چیپل نے سڈنی مارننگ ہیرالڈ میں لکھے گئے اپنے کالم میں امید ظاہر کی تھی کہ آسٹریلیا دو دہائیوں بعد آئندہ سال شیڈول دورہ پاکستان سے پیچھے نہیں ہٹے گی۔

یہ بھی پڑھیں: امید ہے آسٹریلین ٹیم دورہ پاکستان سے پیچھے نہیں ہٹے گی، گریگ چیپل

ان کا کہنا تھا کہ پاکستان ایک بہترین اور مضبوط آسٹریلین ٹیم کی میزبانی کا مستحق ہے۔

انہوں نے انکشاف کیا تھا کہ آسٹریلین کرکٹرز ایسوسی ایشن کا تین رکنی وفد حال ہی میں 12 روزہ دورہ پاکستان سے واپس لوٹا ہے اور وہ مارچ میں سیریز کے لیے کیے گئے انتظامات اور پاکستان کرکٹ بورڈ کی تیاریوں سے کافی متاثر نظر آتے ہیں۔

گریگ چیپل نے مزید لکھا تھا کہ دنیائے کرکٹ اور ٹیسٹ کرکٹ کو مضبوط پاکستان ٹیم کی ضرورت ہے اور ان کے برانڈ کی کرکٹ نے ہمیشہ باصلاحیت فاسٹ باؤلرز، مایہ ناز اسپنرز اور دلفریب بلے باز فراہم کیے ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا نے گزشتہ ماہ اعلان کیا تھا کہ 2022 میں آسٹریلین ٹیم ایک مکمل سیریز کھیلنے کے لیے پاکستان کا دورہ کرے گی۔

مزید پڑھیں: جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست نہیں دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے، رمیز راجا

دونوں ٹیموں کے درمیان 3 ٹیسٹ، 3 ایک روزہ اور ایک ٹی20 میچ پر مشتمل سیریز آئندہ سال مارچ اور اپریل میں کھیلی جائے گی۔