The Dawn News - Sport - Cricket

تیسرے ایشز ٹیسٹ میں بھی انگلش بیٹنگ ناکام، 196 رنز پر ڈھیر
آسٹریلیا کے خلاف ایشز سیریز کے تیسرے ٹیسٹ میچ میں بھی انگلینڈ کی بیٹنگ لائن ناکامی سے دوچار ہوئی اور پہلی اننگز میں پوری انگلش ٹیم 196رنز پر ڈھیر ہو گئی۔

میلبرن میں کھیلی جا رہی تاریخی ایشز سیریز کے باکسنگ ڈے ٹیسٹ کے پہلے دن آسٹریلیا نے ٹاس جیت کر پہلے باؤلنگ کا فیصلہ کیا جو بالکل درست ثابت ہوا۔

مزید پڑھیں: اومیکرون کے باوجود آسٹریلیا کی ٹیم آئندہ سال پاکستان کا دورہ کرے گی، نک ہوکلے

کورونا وائرس کے خدشے کے سبب پچھلا ٹیسٹ میچ نہ کھیلنے والے آسٹریلین کپتان پیٹ کمنز نے عمدہ باؤلنگ سے پہلے ہی سیشن میں میچ کا نقشہ بدل دیا۔

میچ کے دوسرے اوور میں پیٹ کمنز نے حسیب حمید کا کام تمام کردیا جو کھاتا کھولنے سے قبل ہی وکٹ کیپر کو کیچ دے بیٹھے جبکہ 13 کے مجموعے پر کمنز نے دوسرے اوپنر زیک کرالی کو بھی چلتا کردیا۔

اس موقع پر سیریز کی سب سے کامیاب جوڑی ڈیوڈ ملان اور جو روٹ کی وکٹ پر آمد ہوئی اور دونوں نے سنبھل کر بیٹنگ کرتے ہوئے 48رنز کی شراکت قائم کی۔

لیکن کھانے کے وقفے سے قبل کمنز نے اپنی ٹیم کو ایک اور کامیابی دلاتے ہوئے ڈیوڈ ملان کی وکٹ بھی حاصل کر لی جنہوں نے آؤٹ ہونے سے قبل 14رنز کی اننگز کھیلی۔

جو روٹ نے ایک مرتبہ پھر بہترین کھیل پیش کرتے ہوئے نصف سنچری اسکور کی لیکن اسٹوکس کی ایک باہر جاتی گیند کو کٹ کرنے کی کوشش میں وہ وکٹ کیپر کو آسان کیچ دے بیٹھے۔

یہ بھی پڑھیں: ’کوہلی سے زیادہ دورہ پاکستان کے لیے کوئی اور بے چین نہیں ہوگا‘

بین اسٹوکس نے کچھ جارحانہ اسٹروکس کھیلے لیکن وہ بھی 25 رنز بنا کر گرین کی وکٹ بن گئے جبکہ لائن کی گیند پر چھکا مارنے کی کوشش میں بٹلر کا بھی تمام ہو گیا۔

مارک وُڈ بھی وکٹوں کے سامنے پیڈ لانے کی پاداش میں آؤٹ قرار دیے گئے اور اسکاٹ بولینڈ نے انہیں آؤٹ کر کے ٹیسٹ کرکٹ میں اپنی پہلی وکٹ حاصل کی۔

بیئراسٹو نے 35 رنز کی اننگز کھیلی لیکن اسٹارک کے باؤنسر پر گیند ان کے گلوز سے لگ کر گرین کے ہاتھوں میں محفوظ ہو گئی۔

نیتھن لائن نے جیک لیچ اور اولی رابنسن کو آؤٹ کر کے انگلش ٹیم کی بساط 196رنز پر لپیٹ دی۔

مزید پڑھیں: جب تک آسٹریلیا کو آسٹریلیا میں شکست نہیں دیتے چین سے نہیں بیٹھیں گے، رمیز راجا

آسٹریلیا کی جانب سے کمنز اور لائن نے تین، تین جبکہ اسٹارک نے دو وکٹیں لیں۔

آسٹریلین اوپنرز نے اپنی ٹیم کو 57رنز کا آغاز فراہم کیا لیکن دن کے اختتام سے چند لمحے قبل اینڈرسن نے ڈیوڈ وارنر کی اننگز کا خاتمہ کردیا۔

جب میچ کے پہلے دن کا کھیل ختم ہوا تو آسٹریلیا نے ایک وکٹ کے نقصان پر 61رنز بنائے تھے اور انہیں انگلینڈ کی پہلی اننگز کا اسکور برابر کرنے کے لیے مزید 135رنز درکار ہیں۔

واضح رہے کہ آسٹریلیا کو ایشز سیریز میں 0-2 کی برتری حاصل ہے۔