The Dawn News - World - America Europe

امریکا میں ایک شخص کی مختلف مقامات پر فائرنگ سے 5 افراد ہلاک
امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک شخص کی جانب سے مختلف مقامات پر فائرنگ سے 2 خواتین سمیت 5 افراد ہلاک ہوگئے۔

امریکی ریاست کولوراڈو میں ایک مسلح شخص نے مختلف مقامات پر فائرنگ کی تاہم بعد میں اس شخص کو ہلاک کردیا گیا۔

فائرنگ کے ان واقعات کا آغاز پیر کی شام 5 بجے ہوا جس کے نتیجے میں ڈینور اور لیک وڈ شہروں میں ابتدائی طور پر 4 افراد ہلاک ہوئے۔

پولیس کے مطابق ڈینور میں 2 خواتین ہلاک ہوئیں جبکہ ایک آدمی زخمی ہوا اس کے علاوہ ایک شخص کو اس کے گھر کے باہر ہلاک کیا گیا۔

اس کے بعد مسلح شخص لیک وڈ پہنچا اس نے ٹیٹو پارلر میں ایک شخص کو ہلاک اور دوسرے کو زخمی کیا۔

لیک وڈ پولیس نے جلد ہی مسلح شخص کو شناخت کرلیا تاہم اس دوران حملہ آور ایک شاپنگ سینٹر میں داخل ہوا جہاں اس نے ایک خاتون ملازم کو ہلاک کیا۔

شاپنگ سینٹر میں ہی حملہ آور کا ایک خاتون پولیس اہلکار سے آمنا سامنا ہوا جس نے اسے ہتھیار پھینکنے کا حکم دیا۔

فائرنگ کے تبادلے کے دوران خاتون پولیس اہلکار زخمی ہوئیں تاہم زخمی حالت میں بھی وہ حملہ آور کو ہلاک کرنے میں کامیاب رہیں۔

لیک وڈ پولیس کے ترجمان کے مطابق زخمی خاتون پولیس اہلکار خطرے سے باہر ہیں تاہم انہیں مزید سرجری کی ضرورت ہے۔

حملے کے مقاصد واضح نہیں ہیں تاہم پولیس ترجمان کا کہنا تھا ’اب تک کی معلومات کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ حملہ آور مخصوص افراد کو نشانہ بنا رہا تھا‘، پولیس نے حملہ آور کے پاس سے 2 ہتیھار بھی برآمد کیے ہیں۔

امریکا میں آتشیں ہتیھاروں کا بے دریغ استعمال ایک بڑا مسئلہ بن چکا ہے، ہتھیاروں کی دستیابی محدود رکھنے کا مطالبہ کرنے والوں کا خیال ہے کہ اس کی وجہ ہتیھاروں کے پھیلاؤ کے ساتھ کمزور قوانین بھی ہیں۔